تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 308
آواز میں ریکارڈ کی جائیں مجلس عاملہ مرکزیہ نے اس تجویز سے اتفاق کیا۔صدر محترم کی اجازت سے یہ کام شروع کیا گیا۔اس وقت تک ۲۶ صحابہ کی روایات کا ریکارڈ تیار کیا جا چکا ہے۔اس کے علاوہ صحابہ کرام کے فوٹو جمع کرنے کی طرف بھی توجہ کی گئی۔تاحال دوصد سے زائد صحابہ کے فوٹو حاصل کرکے ان کا ایک ایلیم تیار کیا گیا ہے۔ان صحابہ میں سے جن کی تاریخ بیعت وغیرہ معلوم ہو سکی اس کو بھی ریکارڈ کیا گیا۔