تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 285
مجالس انصار اللہ ضلع و مجالس النصار الله ضلع شیخو پورہ کا ایک اجتماع ۱۳۵۰ مورخه ۱۹ حجرت ارمنی این مسجد احمدیه بخیر بوده 71921 میں منعقد ہوا۔صدر محترم اور بعض قائدین مرکز یہ نے اس میں شرکت کی۔صدر محترم نے سورۃ الفرقان کی آیات ۶۴ تا ۸ے (جن میں عباد الرحمن کی علامات بیان ہوئی ہیں) تلاوت کرکے انصار کو اپنے مقام اور اس کے تقاضوں کو سمجھنے کی طرف متوجہ کیا۔ذیلی تنظیمیں تدریجی ترقی کے پیش نظر قائم کی گئی ہیں۔تدریجی ارتقا کا عمل مادی دنیا اور روحانی دنیا دونوں میں چلتا ہے۔حضرت آدم سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک بند ر پیج شریعت مکمل ہوئی۔انصار اللہ کو حقوق اللہ اور حقوق العباد کا اعلیٰ نمونہ پیش کرنا چاہیئے۔پھر تلاوت کر وہ آیات قرآنی سے واضح کیا کہ ان میں کہیں ان دو حصوں کا ذکر ہے حقوق اللہ میں حقیقتی تو حید کے قیام پر اور اس کے عملی تقاضوں پر اور حقوق العباد کے سلسلہ میں تواضع ، انکساری صلح و آشتی سے رہنا ، جھوٹ سے اجتناب ، تربیت اولاد اور دعا کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات اس ضمن میں پیش کئے۔(ماہنامہ انصار الله حون للمر