تاریخ انصاراللہ (جلد 1)

by Other Authors

Page 227 of 325

تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 227

صحیح تلاوت قرآن مجید، نماز تہجد میں خشوع وخضوع کے ساتھ پر سوز دعائیں، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پر معارف نوں کا خوش الحانی سے پڑھا جانا اجتماع کی روحانی فضا کو چار چاند لگانے کا موجب تھا، قرآن مجید، احادیث نبوی اور کتب حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کے دلوں کو لبھانے والے درس اور نہایت اہم تربیتی تقاریر اس پر مستزاد تھیں۔چند اجتماعات کا تفصیلی پروگرام اورتنظیم انصارالہ کے ڈھانچے ہیں بنیاد کی تبدیلی اس غرض سے کہ مرکزی اجتماعات کا کچھ نقشہ سامنے آجائے چند اجتماعات کا تفصیلی پروگرام پیش کر دینا مناسب معلوم ہوتا ہے۔تقسیم ملک کے بعد جو پہلا اور دوسرا اجتماع منعقد ہوا اس کی تفصیل اس لیے بھی ضروری ہے کہنا یہ معلوم ہو کہ پروگرام کی ابتدائی صورت کیا تھی اور کسی طرح طریق کار معین ہوا۔اسلامی کا پروگرام دیکھنے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح اجتماعات کی کارروائی میں تدریج ترقی ہوئی سی کا اجتماع اس لیے اہمیت رکھتا ہے کہ وہ خلافت ثالثہ میں منعقد ہونے والا پہلا اجتماع تھا، اس کے کوائف دیکھنے سے اس امر کا اندازہ ہوتا ہے کہ تصرفات الھی کے نتیجہ میں اور اس کے خاص فضل و کرم کے باعث خلافت کی تبدیلی کے وقت کسی اضمحلال یا کمزوری کے آثار ظاہر ہونے کی بجائے جماعت کا قدم آگے ہی آگے بڑھتا چلا گیا اور اس کی فدائیت اور قربانی اور امام وقت سے تعلق میں انصافہ ہوتا چلا گیا۔پیش کا اجتماع اس وجہ سے قابل ذکر ہے کہ اس میں حضرت امیر المومنین نے مجلس انصار اللہ کے ڈھانچے میں ایک بنیا دی تبدیل کا اعلان فرمایا اور انصار اللہ کو عمر کے لحاظ سے دو حصوں لینی صف اول اور صف دوم میں منقسم کر دیا اور دونوں حصوں کے کے دائرہ عمل اور کام کی تفصیل بھی بیان فرما دی۔- 1947