تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 17 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 17

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۷ (ii) دستور اساسی کے قاعدہ نمبرے امیں درج ذیل اضافہ کرنے کی سفارش کی جاتی ہے (۱۸) نگران تحصیل / تعلقه (۱۹) نگران حلقہ جات فیصلہ عاملہ:۔اس تجویز کے بارہ میں فیصلہ ہوا کہ اسے ایجنڈا شوری میں شامل کر لیا جائے۔-۲- تجویز از زعامت علیاء دار الحمد فیصل آباد مجلس انصاراللہ پاکستان کے سالانہ اجتماع کے سالہا سال سے التواء کی وجہ سے انصار کے مابین علمی مقابلہ جات نہیں ہور ہے۔اس سلسلہ میں سالانہ علمی ریلی منعقد کروائی جائے۔فیصلہ عاملہ:۔اس تجویز کے بارہ میں فیصلہ ہوا کہ شوریٰ میں پیش ہو۔تجویز از زعامت علیاء دار الحمد فیصل آباد میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنے والی مجالس کو ادویات کی خریداری کے مستقل اخراجات پورا کرنے کے لئے محدود اور مشروط طور پر چندہ خدمت خلق وصول کرنے اور خرچ کرنے کی اجازت دی جائے۔فیصلہ عاملہ: انتظامی معاملہ ہے۔بوقت ضرورت صدر مجلس سے اس خرچ کی اجازت لی جاسکتی ہے اس لئے شوریٰ میں پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔۴ تجویز از زعامت علیاء دار الحمد فیصل آباد: مجلس انصار اللہ پاکستان میں شعبہ امور عامہ قائم کیا جائے تاکہ مجلس کے ارد گرد ماحول کے بارہ میں اور معاندین کے متعلق عبرت ناک واقعات سے متعلق رپورٹ مرکز بھجوانے کی طرف توجہ ہو۔فیصلہ عاملہ: قیادت عمومی موجود ہے اس لئے اس کی ضرورت نہیں۔اس کے بعد مکرم رشید احمد ارشد صاحب کا رکن دفتر مجلس انصاراللہ کے موواور (Move over) کا ۲۰۰۰ ء سے معاملہ پیش ہوا۔مجلس عاملہ نے انتظامیہ کمیٹی کی سفارش منظور کرتے ہوئے یکم ستمبر۔۔۔موواور (Move over) درجہ اول دیئے جانے کی منظوری دی۔یہ درجہ اول کے گریڈ ۳۰۴۸ پر فکس ہونگے اور ان کی آئندہ سالانہ ترقی یکم ستمبر ۲۰۰۱ء سے ہوگی۔اس کے بعد مکرم طارق محمود منگل صاحب کی درخواست کہ انہیں بالمقطع کارکن کے طور پر خدمت کا موقع دیا جائے اور ان کا اس سلسلہ میں کوئی مطالبہ نہیں ہوگا۔اس بارہ میں فیصلہ ہوا کہ ان کی متعلقہ شعبہ کی طرف سے کارکردگی اور رخصتوں کی رپورٹ پیش کی جائے۔اس کے بعد وسیم احمد صاحب کا رکن شعبہ کمپیوٹر کی کارکردگی کا معاملہ پیش ہوا۔ان کے بارہ میں فیصلہ