تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 6 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 6

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم صدر صف دوم کے انتخاب کیلئے پیش کئے جانے کی سفارش کی۔ا۔مکرم سید قاسم احمد شاہ صاحب ۲۔مکرم حافظ مظفر احمد صاحب ۳۔مکرم ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب ۴- مکرم سید قمر سلیمان احمد صاحب مندرجہ ذیل ناموں کی سفارش نہیں کی گئی کیونکہ دستور اساسی کے قاعدہ نمبر ۴۳ کے مطابق ان کی عمر ۴۷ سال سے زائد تھی۔ا۔مکرم سید خالد احمد شاہ صاحب ۲ مکرم محمد اسلم شاد منگل صاحب ۳۔مکرم مبارک احمد طاہر صاحب ۴۔مکرم مبشر احمد کاہلوں صاحب ۵ مکرم صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب - مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب قائد صاحب عمومی اور قائمقام صدر صاحب مجلس نے ۲۹ ستمبر کو مندرجہ بالا سفارشات پر مشتمل خط حضور انور کی خدمت بابرکت میں تحریر کیا۔اس کا جواب بذریعہ مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری ۳۰ ستمبر ۱۹۹۹ء کو یہ موصول ہوا کہ فرمایا۔(۱) ٹھیک ہے۔حسب دستور انتخاب ہو۔(۲) مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب کا نام پیش ہونے کے متعلق فرمایا ہے۔دو نہیں۔پھر رہنے دیں۔“ ۶ نومبر ۱۹۹۹ء کو کرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس کی طرف سے اس انتخاب کی کارروائی کی نگرانی کیلئے سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کی خدمت میں اپنا خصوصی نمائندہ مقرر فرمانے کی درخواست کی گئی۔اس فیکس پر مکرم پرائیویٹ سیکرٹری صاحب نے اسی روز تحریر کیا۔فرمایا۔مرزا مسرور احمد صاحب خود کر وا دیں 66 انتخاب کی کارروائی حسب پروگرام ۱۴ نومبر ۱۹۹۹ء کو حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب اطال اللہ بقاه (امیر مقامی و ناظر اعلی صدر انجمن احمدیہ پاکستان ) کی صدارت میں ہوئی۔انتخاب کی رپورٹ آپ کی طرف سے حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی خدمت بابرکت میں بھجوائی گئی۔اس اہم خط کو بطور تبرک من و عن ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔