تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 211
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم 191 سیدی دو بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ اللہ تعالیٰ حضور یدکم اللہ بنصرہ العزیز کو ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے۔آمین حضور نے خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۱ فروری میں جماعت کی ضرورت مند بچیوں کے لئے شادی کے موقع پر امداد کا وعدہ فرمایا ہے۔مجلس انصاراللہ پاکستان اس غرض کے لئے مبلغ تین لاکھ روپے حضور کی خدمت میں پیش کرتی ہے۔حضور قبول فرماویں تو ہمارے لئے باعث سعادت ہوگا۔والسلام خاکسار مرزا خورشید احمد صدر مجلس انصار اللہ پاکستان ۲۳۲۲۰۰۳ اس کے جواب میں مکرم مبارک احمد ظفر صاحب نائب وکیل المال لندن نے بذریعہ خط ۲۴ رفروری ۲۰۰۳ء کو تحریر کیا کہ ”آپ نے مجلس انصاراللہ پاکستان کی طرف سے ضرورت مند بچیوں کے لئے شادی کے موقع پر امداد دینے کے لئے حضور انور کی خدمت میں مبلغ تین لاکھ روپے پیش کرنے کی اطلاع دی ہے۔اس پر حضور انور نے فرمایا ہے کہ جزاکم اللہ احسن الجزاء۔اب انشاء اللہ کوئی کمی نہیں آنے لگی۔اس عطیہ کا ذکر حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ فرموده ۲۸ فروری ۲۰۰۳ء میں بھی فرمایا ہیں مارچ ۲۰۰۳ کو مبلغ تین لاکھ روپے کی رقم بصورت رقعہ امانت تحریک جدید نمبر ۷۷ ۴۴۸ مکرم و محترم ناظر صاحب اعلیٰ صدرانجمن احمدیہ کی خدمت میں بھجوادی گئی۔