تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 950 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 950

۹۵۰ نائب ناظم اعلیٰ صف دوم : مکرم ظفر محمود صاحب معتمد عمومی و تجنید : مکرم بشیر الدین احمد سامی صاحب معتمد تربیت: مکرم کیپٹن محمد حسین چیمہ صاحب معتمد اصلاح وارشاد: مکرم مرغوب احمد خاں صاحب معتمد مال: مکرم عبدالمالک صاحب انور ایڈیشنل معتمد مال: مکرم داؤ د احمد صاحب گلزار معتمد تعلیم : مکرم مولوی عبدالکریم صاحب معتمد اشاعت: مکرم چوہدری مقصود احمد بی ٹی صاحب معتمد تحریک جدید : مکرم سید مجیب اللہ صادق صاحب معتمد وقف جدید : مکرم قاضی نجیب الدین صاحب معتمد ایشیار مکرم محمد لطیف شاکر صاحب نائب معتمد ایثار : مکرم میاں منور علی صاحب معتمد قلمی دوستی مکرم مظفر احمد صاحب زعیم اعلی لندن: مکرم ڈاکٹر مجیب الحق خان صاحب علاوہ ازیں انگلستان کی تمام مجالس کو ریجنل ( علاقائی ) نظام میں منسلک کرنے کے۔لئے حسب ذیل ریجنل ناظمین مقرر کئے گئے۔ریجنل ناظم نارتھ : مکرم ڈاکٹر حامد اللہ صاحب، ریجنل ناظم مڈلینڈ : مکرم مرزا محمد اکرم صاحب، ریجنل ناظم ساؤتھ : مکرم عبدالرشید صاحب آرکیٹیکٹ زعماء مجالس انگلستان کا گزشتہ نظام بحال رہا اور سابقہ زعماء اپنی مجالس میں بدستور زعیم قرار پائے۔(۸) سپین کے لئے وقف عارضی ۱۴ نومبر ۱۹۸۲ء کو منعقد ہونے والے مجلس انصار اللہ لنڈن کے اجلاس میں حضور کے ارشاد کی تعمیل میں جب مکرم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب نائب صدر مجلس انصار الله انگلستان نے سپین میں وقف عارضی کے لئے تحریک کی تو اس پر تیرہ انصار نے اپنے آپ کو پیش کیا۔اس اطلاع پر حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے خوشنودی کا اظہار فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا: الحمد للہ۔تیرہ انصار کے وقفِ عارضی برائے سپین کی خبر سے دل حمد سے بھر گیا۔الحمد للہ ثم الحمد للہ۔اللہ تعالیٰ ان کا حافظ و ناصر ہو۔قول وعمل میں برکت اور جذب عطاء