تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 819 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 819

۸۱۹ تربیتی اجتماع لالیاں ضلع جھنگ مورخه ۳ فروری ۱۹۸۶ء کو لالیاں ضلع جھنگ کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نا ئب صدر مجلس مرکزیہ نے شرکت فرمائی۔تربیتی اجتماع ماڈل ٹاؤن لاہور مورخه ۵ فروری ۱۹۸۶ء کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔جس میں صدر محترم اور مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب نے شرکت کی۔کارگزاری کا جائزہ لیا گیا۔نماز با جماعت کی ادائیگی تحریک جدید، تربیت، اصلاح وارشاداور دیگر شعبوں سے متعلق ہدایات دی گئیں۔تربیتی اجتماع فیصل آباد شہر مورخه ۶ فروری ۱۹۸۶ء کو حلقہ دارالذکر میں تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔جس میں مکرم عبدالرشید غنی صاحب اور مکرم محمد اسلم شاد منگلا صاحب نے شرکت کی۔نماز مغرب کے بعد دونوں زعامتوں کے زعماء اعلیٰ معہ زعماء اور عاملہ کے اراکین حاضر تھے۔حلقہ جات کے شعبہ وار کام کا جائزہ لیا گیا۔پھر انہیں مرکزی ہدایات دی گئیں۔تمام حلقوں میں کام کرنے کی رفتار تسلی بخش تھی۔خاص طور پر قیام نماز با جماعت کی حاضری لینے کا خاص انتظام تھا۔دعوت الی اللہ کا کام بھی جاری تھا۔اس میں وسعت اور تیزی پیدا کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔دونوں زعامتوں میں قرآن شریف ناظرہ ، نماز با جماعت پڑھانے کا باقاعدہ انتظام موجود تھا۔تربیتی اجتماع ضلع گوجرانوالہ مورخہ ۷فروری ۱۹۸۶ء کو تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں مکرم مولوی محمد اسماعیل منیر صاحب اور مکرم ملک محمد عبد اللہ صاحب بطور مرکزی نمائندگان شامل ہوئے۔زیادہ تر کارروائی احمد یہ دارالذکر باغبانپورہ میں ہوئی۔نماز جمعہ کے بعد دوسرے حلقہ کی کارروائی احمد یہ دارالذکر امیر پارک میں ہوئی۔خطبہ جمعہ مکرم مولوی محمد اسماعیل منیر صاحب نے دیا۔اس موقع پر حاضرین کی تعداد مستورات سمیت ایک سو پچاس کے قریب تھی۔خطبہ جمعہ میں خلافت کی نعمت کی قدر کرنے کے ذرائع بیان کئے گئے۔نیز مجلس انصار اللہ کے فرائض دعوت الی اللہ، ا قامت الصلوۃ ، باہمی رابطہ، وقف جدید، تحریک جدید سمیت تحریکات کی طرف توجہ دلائی گئی۔نو انصار نے ہر ہفتہ سوال و جواب کی ایک مجلس کے انعقاد کا وعدہ کیا۔تربیتی اجتماع ضلع جہلم مورخه ۹ فروری ۱۹۸۶ ء کو دورہ مجالس ضلع جہلم کا ہوا جس میں مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب اور مکرم رشید احمد زیر وی صاحب نے مرکزی نمائندگان کی حیثیت سے شرکت کی۔مجالس کا تفصیل کے ساتھ