تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 773 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 773

احباب کے مضامین بہت مفید اور دلچسپ ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو جزا دے اور رسالہ کو بہت ترقی عطا فرمائے۔آمین۔“ کسوف و خسوف نمبر پر کچھ تبصرے مکرم مولانا دوست محمد صاحب شاہد مورخ احمدیت نے اپنے مکتوب میں ماہنامہ ” انصاراللہ کے کسوف و خسوف نمبر“ کی اشاعت پر ادارہ کو مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی بیش از بیش خدمات جلیلہ کی تو فیق عطا فرمائے۔مکرم میاں محمود احمد صاحب بشیر امیر جماعت ضلع جھنگ نے ماہنامہ انصار اللہ کے معیار کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا۔(۴) مکرم محمد اشرف صاحب کاہلوں فیصل آباد نے ماہنامہ انصار اللہ کے خاص نمبر کسوف وخسوف“ کے شائع ہونے پر ادارہ کو مبارکباد دیتے ہوئے مخلصانہ دعائیں کیں۔(۵) خصوصی اشاعت اسلامی اصول کی فلاسفی پر تاثرات مکرم مولانا عطاء المجیب را شد صاحب۔امام بیت الفضل لندن : ماہنامہ انصار اللہ با قاعدگی سے مل رہا ہے۔ماشاء اللہ ہر شمارہ بہت محنت سے تیار ہوتا ہے اور ہر بار نہایت قیمتی مضامین پر مشتمل ہوتا ہے۔اسلامی اصول کی فلاسفی کے بارہ میں اشاعت خصوصی ایک موثر ، ٹھوس اور جامع پیشکش ہے۔آپ نے مفید معلومات کو خوب چن چن کر اکٹھا کر دیا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے رفقاء کا رکو بہترین جزا عطا فرمائے۔یہ اشاعت خصوصی تو انشاء اللہ اس موضوع پر ایک مفید ماخذ کا کام دیتی رہے گی۔مکرم افتخار احمد صاحب ایا زصدر مجلس۔یو کے: عالمگیر جماعت احمد یہ سال ۹۶ ء کو خدمتِ اسلامی اصول کی فلاسفی کیلئے وقف کیے ہوئے ہیں۔جہاں جہاں احمدیت کا وجود ہے اور بفضل ایزدی دنیا کے ہر ملک میں احمدیت کا بیج بویا جا چکا ہے ، وہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے اس عظیم الشان مضمون کو دنیا کے اہل بصیرت تک پہنچانے کی سعی و کوشش کر رہی ہے۔”ماہنامہ انصار اللہ۔ربوہ کی خصوصی اشاعت۔جون ۱۹۹۶ ء بھی اسی عالمی مقصد کے حصول کی ایک سنہری کڑی ہے۔آپ اور آپ کے رفقاء کار نے جس محبت ، محنت اور خلوص نیت سے اسلامی اصول کی فلاسفی پر جو محققانہ نظر ڈالی ہے ، اس کیلئے خاکسار نہ صرف اپنی طرف سے بلکہ تمام ممبران انصار اللہ یو۔کے کی طرف سے ہدیہ تبرک پیش کرتا ہے۔گر قبول افتد هے عِزّ و شرف“ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے قلم سے مستقبل میں بھی ” انصار اللہ کے اوراق مزین کرنے کی توفیق عطا فرماتا