تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 650
ناظمین علاقہ جات انصار اللہ ۱۹۹۸ء سے ۱۹۹۹ء کے دوران ملک کے بعض حصوں کو علاقوں میں تقسیم کر کے وہاں ناظمین علاقہ کا تقرر کیا گیا۔جن انصار کو اس حیثیت سے کام کرنے کی توفیق ملی۔ان کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں : صوبہ سرحد : ۹۹ - ۱۹۹۸ء شمس الدین اسلم صاحب علاقہ کراچی و حیدر آباد : ۹۹ - ۱۹۹۸ء نعیم احمد خان صاحب علاقہ خیر پور دسکھر : ۱۹۹۸ ء چوہدری عبد اللطیف صاحب ۹۹ - ۱۹۹۸ء ڈاکٹر اعجاز احمد صاحب علاقہ فیصل آباد: ۹۹ - ۱۹۹۸ء شیخ رفیق احمد صاحب علاقہ اسلام آبا دوراولپنڈی: ۹۹۔۱۹۹۸ ءعبدالواحد صاحب ورک علاقہ لاہور : ۹۹ - ۱۹۹۸ء چوہدری عبد الحلیم صاحب طیب ( نوٹ :۔جس سال ناظم علاقہ کا تقرر ہوا ہے وہ سن یہاں تحریر کیا گیا ہے۔) ناظمین اضلاع دستور اساسی مجلس انصار اللہ کے مطابق ضلع کے اعلیٰ عہدیدار کو ناظم ضلع کہتے ہیں۔صدر مجلس ضلع کے کسی مناسب دوست کو اس عہدہ پر ایک سال کے لئے نامزد کرتے ہیں۔ضلع کی جملہ مجالس کو بیدار رکھنا اور مرکزی ہدایات اور لائحہ عمل پر پوری طرح عمل کروانا ناظم ضلع فرائض میں داخل ہے۔ناظم ضلع اپنی مجلس عاملہ کو نامزد کر کے صدر مجلس سے منظوری حاصل کرتے ہیں۔مجلس عاملہ ضلع کا اجلاس ہر تین ماہ میں ایک بار ضروری ہے اور اس طرح ہر سال ضلع بھر کی مجالس کا سالانہ اجتماع منعقد کروانا ناظم ضلع کے فرائض میں داخل ہے۔ناظم ضلع کو ہر ماہ اپنے کام کی رپورٹ صدر مجلس کی خدمت میں بھجوانا ہوتی ہے۔یادر ہے کہ ۱۹۸۲ء تک ناظمین اضلاع کا با قاعدہ انتخاب ہوتا تھا جس میں ماتحت مجالس کے زعماء شریک ہوتے تھے اور یہ انتخاب تین سال کے لئے ہوتا تھا۔صدر مجلس اس کی منظوری عطا فرماتے تھے۔۱۹۸۳ء سے دستور اساسی کا یہ قاعدہ تبدیل ہو گیا اور ناظم ضلع کا تقرر بذریعہ نا مزدگی قرار پایا جوصدر مجلس ایک سال کے لئے کرتے ہیں۔ملاحظہ ہو دستور اساسی ایڈیشن پنجم مطبوعه مئی ۱۹۸۳ء قاعدہ نمبر ۵۶ - ۵۷ - ذیل میں سال تقرری کے ساتھ ناظمین کے اسماء کی فہرست دی جاتی ہے۔ناظمین اضلاع مجلس انصاراللہ اسلام آباد (۸۳ء سے ضلع) : ۲۵ جولائی ۱۹۸۲ ء سے منیر احمد فرخ صاحب ، ۸۷-۱۹۸۴ء را نا رفیق احمد صاحب، ۸۹-۱۹۸۸ء چوہدری محمود احمد بھلر صاحب ، ۹۳ - ۱۹۹۰ء چوہدری محمد عبدالوہاب صاحب ۱۹۹۴۹۹ء چوہدری عبدالواحد ورک صاحب 6