تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 550 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 550

۵۵۰ کوائف با قاعدگی سے مرتب کریں اور اس کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کریں۔چندوں کی بروقت اور مکمل ادائیگی۔قیادت تعلیم القرآن مجلس انصار اللہ بابت فروری ۱۹۹۴ء ناظمین و زعماء کو بذریعہ سرکلر اس امر کی طرف توجہ دلائی گئی کہ نماز تراویح میں قرآن کریم سنانے کے لئے جو قاری صاحب تشریف لائے ہوئے ہیں، اُن سے رابطہ کر کے قرآن کریم صحت سے پڑھانے کی کلاس کا اہتمام فرماویں۔اس مقصد کے لئے نظارت اصلاح و ارشاد مرکزیہ سے حفاظ کرام کی فہرست حاصل کر کے فرداً فرداً متعلقہ ناظمین کو خطوط تحریر کئے گئے۔ادائیگی ڈش انٹینا حضور انور کے ارشاد پر مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے بذریعہ وکیل اعلیٰ صاحب ۱۶ مارچ ۱۹۹۴ء کو پچاس ہزار روپے ڈش انٹینا کے لئے ادائیگی کی۔خرید زمین جلسه گاه لندن مجلس انصار اللہ پاکستان نے وکیل المال ثانی تحریک جدید کو خرید زمین جلسہ گاہ لندن کے لئے ۹ مارچ ۱۹۹۴ء کو تین لاکھ روپے کی ادائیگی کی۔خرید سیکھے برائے اسیران راہ مولیٰ مجلس انصار اللہ پاکستان نے اسیران راہ مولیٰ کے لئے پنکھوں کی خرید کی غرض سے سے مئی ۱۹۹۴ ء کو مکرم ناظر صاحب اعلیٰ کے ذریعہ دس ہزار روپے کی ادائیگی کی۔وفات حضرت مولانا محمد حسین صاحب رفیق حضرت مسیح موعود حضرت مولوی محمد حسین صاحب رفیق حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۹ جون ۱۹۹۴ء کو رحلت فرما گئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ - آپ ۱۹۰۲ء میں حضرت مسیح موعود کی بیعت سے مشرف ہوئے۔پاک و ہند کے مختلف شہروں میں دعوت الی اللہ کا فریضہ نہایت کامیابی سے ادا کیا۔آپ مجلس عاملہ مرکز یہ میں ۱۹۸۶ء سے ۱۹۸۹ء تک اور پھر مجلس عاملہ پاکستان میں وفات تک رُکنِ خصوصی رہے۔آپ کی وفات پر مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان نے مندرجہ ذیل قرار داد تعزیت منظور کی۔اک زماں کے بعد نسیم رحمت کے جھونکے آئے اور روحانی بہار کی خوشخبری لے کر ایک پاک وجود مبعوث ہوا۔یہ عہد خوش قسمت تھا اور اس عہدِ بہار سے براہ راست م مستفیض ہونے والے خوش قسمت وجود تھے اور یہ سعادت تو نصیبوں سے ملا کرتی ہے۔