تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 502 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 502

۵۰۲ بطور نمونہ پیش کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری زعماء تھی۔اجلاس ہر دو مجالس عاملہ راولپنڈی: بعد نماز جمعه مجالس را ولپنڈی شہر و صدر کا مشترکہ اجلاس عاملہ ہوا۔تفصیل کے ساتھ شعبہ وار کام کے طریقوں کی وضاحت کی گئی۔کل حاضری تئیس تھی۔مجلس سوال وجواب : بعد نماز مغرب وعشاء مجلس سوال وجواب منعقد ہوئی۔مکرم مبشر احمد صاحب کاہلوں نے جوابات دیئے۔حاضری احمدی ایک سو ہیں ، مہمان تھیں تھی۔تاریخ : ۲۰ جولائی ۱۹۹۲ء مقام: سلانوالی ضلع سرگودھا مرکزی نمائندگان : مکرم منیر احمد صاحب عابد، مکرم صلاح الدین صاحب ، مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ مختصر رپورٹ : سلائیڈ زلیکچر: بعد نماز مغرب وعشاء مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے سلائیڈ زلیکچر دیا۔مجلس سوال و جواب مکرم منیر احمد صاحب عابد نے احباب کے سوالات کے جواب دیئے۔تقسیم انعامات تقسیم انعامات کی تقریب میں مکرم صو بیدار صلاح الدین صاحب نے اطفال میں انعامات تقسیم کئے۔حضورانور کے ارشادات کی روشنی میں دعوت الی اللہ کی اہمیت اور طریقے بیان کئے۔کل حاضری چونتیس تھی۔تاریخ : ۲۱ جولائی ۱۹۹۲ء مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب مقام : شیخو پورہ شہر مختصر رپورٹ : تربیتی اجلاس : مکرم چوہدری صاحب نے تربیتی اجلاس میں نماز با جماعت ، خلافت سے وابستگی ، دعوت الی اللہ اور تعلیم امتحانات میں شمولیت کی اہمیت بیان کی۔انصار کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ہیں مستورات سمیت حاضری سوتھی۔تاریخ : ۲۳ ۲۴ جولائی ۱۹۹۲ء مقام کو ٹھے والا ضلع ملتان مرکزی نمائندہ: مکرم حمید احمد صاحب ظفر مختصر رپورٹ : مجلس سوال و جواب: بعد نماز مغرب مرکزی نمائندہ نے سوالات کے جواب دیئے۔درس قرآن کریم : نماز فجر کے بعد مکرم حمید احمد صاحب ظفر نے درس قرآن کریم دیا۔خطبہ جمعہ: مرکزی نمائندہ نے تربیتی امور پر خطبہ دیا۔حاضری ایک سو میں تھی۔تاریخ : ۲۴ جولائی ۱۹۹۲ء مقام ملتان شہر مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر ، مکرم محمد اسلم صاحب شاد، مکرم منیر احمد صاحب عابد، مکرم راجہ نصیر احمد صاحب، مکرم عطاء الکریم صاحب شاہد پور رٹ : کلاس داعیان : البیت حسین آگاہی میں داعیان کی کلاس ہوئی جس میں تمام ممبران وفد نے خطاب کیا۔حاضری قریباً سو تھی۔اجلاس عاملہ: زعماء اور عاملہ کا اجلاس ہوا۔مکرم محمد اسلم صاحب شاد اور مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر نے