تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 495 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 495

۴۹۵ مختصر رپورٹ : اجلاس عام : رات آٹھ بجے اجلاس کی کاروائی تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوئی۔مکرم منیر احمد صاحب عابد نے خلافت کی اہمیت، موجودہ دور کے تقاضوں اور ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔مجلس سوال و جواب : نماز کی ادائیگی کے بعد مجلس سوال و جواب ہوئی۔اجلاس زعماء : نارووال ضلع کے زعماء کی میٹنگ ہوئی جس میں مکرم منیر احمد صاحب عابد نے بجٹ دعوت الی اللہ کی تشکیل و تعمیل کا جائزہ لیا۔حاضری زعماء ہی تھی۔تاریخ : یکم مئی ۱۹۹۲ء مقام : سد ووالہ نیواں ، نوادے، نارووال مرکزی نمائندگان : مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ، مکرم سید طاہر محمود صاحب مختصر رپورٹ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ اور مکرم سید طاہر محمود صاحب نے بالترتیب سد و والہ نیواں اور نوادے میں اجلاس مجلس ارشاد، سلائیڈ زلیکچر اور دعوت الی اللہ کا جائزہ لینے کے فرائض انجام دیئے۔حاضری سد و والا نیواں تمیس اور نوادے میں بھی تمیس تھی۔جائزہ : مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر نے جملہ شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا اور دعوت الی اللہ کے کام کا حضور انور کے ارشادات کے مطابق تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔تاریخ: ۵ جون ۱۹۹۲ء مقام سرگودھا شہر مرکزی نمائندگان : مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر، مکرم مظفر احمد صاحب منصور مختصر رپورٹ : کلاس داعیان الی اللہ صبح سوا دس بجے کلاس شروع ہوئی۔مکرم مظفر احمد صاحب منصور نے حضورانور کے ارشادات کی روشنی میں دعوت الی اللہ کی اہمیت اور ذرائع بتائے اس کے بعد مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر نے دعوت الی اللہ کی مساعی کا جائزہ لیا۔دفتری جائزہ پیش کیا اور ہدایات دیں۔زیارت مرکز کے سلسلہ میں توجہ دلائی۔سوال و جواب کے آڈیو ویڈیو کیسٹ دکھائے گئے۔حاضری بیالیس تھی۔خطبہ جمعہ: مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر نے خطبہ جمعہ میں جے توں میرا ہور ہیں سب جگ تیرا ہو کی تفسیر اور ذرائع بتائے اور اس کا اہم ذریعہ خلافت احمدیہ کی نعمت سے کماحقہ استفادہ کرنے کی تلقین کی۔نیز نماز با جماعت اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔حاضری چار سو تھی۔مجلس سوال و جواب : ایک گھنٹہ تک اہم سوالات کے جوابات مکرم مظفر احمد صاحب منصور اور مکرم مولانا محمد اسمعیل صاحب منیر نے دیئے۔تاریخ : ۴ جون ۱۹۹۲ء مقام ساہیوال شہر۔پتوکی مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب ہمکرم مولانا عطاء الکریم شاہد صاحب منتصر رپورٹ: تربیتی اجلاس: بعد نماز مغرب تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی گئی نیز کارکنان کو شعبہ جات کے کام کو آگے بڑھانے کی طرف توجہ دلائی گئی۔کل حاضری پچاس تھی۔