تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 484 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 484

۴۸۴ مشتمل دو مضامین شائع کروائے گئے۔(۴) تلاوت قرآن کریم کے دوران سرزد ہونے والی عمومی غلطیوں کے متعلق مکرم صوفی بشارت الرحمان صاحب کا مضمون دواقساط میں شائع ہوا۔(۵) ۲۱ فروری ۱۹۹۷ء کی زعماء اعلیٰ اور ناظمین اضلاع کی میٹنگ میں سب کو حضور کی انٹرنیشنل شوری ۱۹۹۱ء میں بیان کردہ سکیم کی فوٹو کاپی مہیا کی گئی۔(1) مکرم مولانا جمیل الرحمن رفیق صاحب کا مرتب رسالہ تجوید القرآن شائع کیا گیا۔(۷) مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کا شائع کردہ کتا بچہ ترتیل القرآن ( مرتبہ حافظ بر ہان محمد صاحب ) چھ سو کی تعداد میں حاصل کر کے ناظمین اضلاع اور زعماء اعلیٰ کے ذریعہ انصار تک پہنچایا گیا۔(۸) ربوہ اور بیرون ربوہ کے حفاظ کی فہرست مرتب کر کے متعلقہ زعماء کو دی گئی تا ان سے استفادہ کیا جا سکے۔(۹) مختلف اضلاع میں مرکزی انتظام کے ماتحت کلاسز لگائی گئیں۔مرکزی انتظام کے ماتحت ربوہ اور بیرون ربوہ میں کلاسز لینے والے احباب کے نام یہ ہیں۔مکرم قاری محمد عاشق صاحب ، مکرم حافظ محمد ابراہیم صاحب، مکرم حافظ ملک منور احمد احسان صاحب، مکرم حافظ فضل الرحمن صاحب، مکرم حافظ محمد نصر اللہ صاحب، مکرم حافظ عارف اللہ صاحب (۱۰) زعیم اعلیٰ صاحب ربوہ کے تعاون سے انصار ربوہ کے لئے مرکزی گیسٹ ہاؤس میں کلاسز کا اہتمام کیا گیا۔(۱۱) مجالس کی ماہوار رپورٹس پر تبصروں کے ذریعہ زعماء ، زعماء اعلیٰ اور انصار کو صحت کے ساتھ قرآن کریم پڑھنا سیکھنے اور اس قابل ہونے کی طرف توجہ دلائی کہ وہ دوسروں کو بھی سکھا سکیں۔(۱۲) ناظمین اضلاع اور زعماء اعلیٰ کی مرکز میں منعقد ہونے والی میٹنگز میں سرکلر ز کے ذریعہ اور زبانی ہدایات دی گئیں۔دورہ جات مربی صاحب اصلاح وارشاد مکرم داؤ د احمد منیب صاحب مربی برائے اصلاح وارشاد نے مجالس میں پہنچ کر دعوت الی اللہ کی اہمیت کو واضح کرنے کے لئے دورے کئے اور شعبہ اصلاح وارشاد سے متعلق مندرجہ ذیل ہدایات وضاحت کے ساتھ اراکین تک پہنچائیں۔۔(۱) رپورٹ دعوت الی اللہ با قاعدگی سے ارسال کریں۔(۲) ہر ماہ کم از کم مجلس مذاکرہ کروائے۔(۳) ہر ناصر کم از کم ایک انفرادی مجلس مذاکرہ کا انعقاد کروائے۔(۴) ہر ماہ ایک وفد زیارت مرکز کے لئے جائے۔(۵) ہر ماہ کے دوسرے جمعہ مرکز میں داعیان کی تربیتی کلاس ہوتی ہے۔ہر ماہ اس کلاس میں نمائندگی کا انتظام ہو۔مرکزی ریکارڈ میں سے جن چند دوروں کی تفاصیل ہوسکی ہیں ، اس کی ایک فہرست یہ ہے۔اپریل ۱۹۹۲ ضلع فیصل آباد مجلس فضل عمر فیصل آباد (۱۹ / اپریل) ، دار الحمد فیصل آباد ( ۲۰ اپریل ) ، گنڈا سنگھ والا (۲۱ اپریل) ، گھسیٹ پورہ (۲۲) اپریل، چک ۱۰۹ انرائن گڑھ (۲۳) اپریل)، چک ۶۴۸ گ ب (۲۴ اپریل)،