تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 467 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 467

۴۶۷ دعائیہ خطوط ذاتی تعلق قائم کرنے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری ستر مردوزن تھی۔مجلس سوال و جواب : نماز جمعہ کے بعد مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی۔جوابات مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے دیئے۔حاضری پینتیس تھی۔مجلس عاملہ ضلع ضلعی عاملہ کے اجلاس میں دورہ جات کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری پانچ تھی۔مقام: چک ۸۹ضلع فیصل آباد تاریخ: ۲۵ اگست ۱۹۹۱ء مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مختصر رپورٹ : تربیتی اجلاس: بعد نماز مغرب مرکزی نمائندہ نے تلاوت و نظم کے بعد اطفال، خدام، انصار اور لجنہ کو حضرت اقدس مسیح موعود اور آپ کے خلفاء کے ارشادات کے مطابق تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔دعوت الی اللہ کی مؤثر تلقین کی۔جس میں نو احباب و خواتین نے پانچ سے دس احباب کو با قاعدہ پیغام حق پہنچانے کا وعدہ کیا۔کل حاضری ستر تھی۔تاریخ: ۲۵ اگست ۱۹۹۱ء مقام چنیوٹ مرکزی نمائندگان : مکرم منیر احمد صاحب عابد مربی سلسله، مکرم مسعود احمد سلیمان صاحب پروفیسر جامعہ احمدیہ، مکرم عبدالسمیع خان صاحب پروفیسر جامعہ احمدیہ، مکرم خالد احمد شمس صاحب مربی انچارج جھنگ مختصر رپورٹ: جلسہ سیرت النبی: تلاوت اور نظم کے بعد مختلف عناوین پر مرکزی نمائندگان نے تقاریر کیں۔مجلس سوال و جواب : بعد نماز مغرب و عشاء مكرم عبدالسمیع خان صاحب نے جوابات دیئے۔سلائیڈز لیکچر: ساڑھے آٹھ تا نو بجے شب سلائیڈ ز مکرم منیر احمد صاحب عابد نے دکھا ئیں۔حاضری احمدی ستائیس ، مہمان پندرہ تھی۔تاریخ: ۲۶ اگست ۱۹۹۱ء مقام: چک ۹ پنیا ر سرگودها مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر مجلس مختصر رپورٹ : اجلاس عام : سب سے پہلے عمومی جائزہ لیا گیا اس کے بعد دعوت الی اللہ، نماز با جماعت اور تحریک جدید کا ٹارگٹ پورا کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی اور تعداد مجاہدین دفتر چہارم بڑھانے کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری بانو تھی۔تاریخ: ۲۸ اگست ۱۹۹۱ء مقام: موسے والا سیالکوٹ مرکزی نمائندہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ مختصر رپورٹ : سلائیڈ لیکچر: بعد نماز مغرب و عشاء مرکزی نمائندہ نے سلائیڈ زلیکچر دیا۔دعوت الی اللہ کا جائزہ اور اس کی اہمیت کے بارے میں تقریر کی۔حاضری اڑ میں اطفال تمہیں خدام، بہتیں انصار، چالیس لجنات اور پینتیس ناصرات۔چار غیر از جماعت مرد اور تین غیر از جماعت عورتیں تھیں۔