تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page iv of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page iv

سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ صحیح تاریخ ایک عمدہ معلم ہے (اخبارالحکم قا دیان ۱۲اپر یل ۱۹۰۲ء) پھر حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے جماعتی تاریخ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: تاریخ کا جاننا اور خصوصاً اپنی تاریخ کا جاننا ہم سب کے لئے ضروری ہے کیونکہ کسی انسان اور کسی جماعت کی زندگی اپنے ماضی سے کلیہ منقطع نہیں ہوتی۔۔۔ہماری یہ ایک معمور تاریخ ایک کامیاب تاریخ ہے۔( روزنامہ الفضل ربوہ۔• اجولائی ۱۹۸۳ء) ان ارشادات کی روشنی میں خاکسار جملہ اراکین مجالس سے گزارش کرتا ہے کہ وہ تاریخ کا مطالعہ کریں اور ان بزرگوں کے نیک نمونوں سے حوصلہ پکڑتے ہوئے اپنی زندہ و تابندہ روایات کو اگلی نسل کو منتقل کریں۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ اپنے مبارک نام انصار اللہ کے تقاضوں کو مد نظر رکھنے اور انہیں کما حقہ پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین