تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 8 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 8

کہ انشاء اللہ العزیز آپ کے جاری فرمودہ جملہ نیک کاموں کو جاری رکھیں گے اور ان کی باحسن طور تحمیل کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔رَضِيْنَا بِاللَّهِ رَبِّاً وَّ بِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا - ہم مبران مجلس انصاراللہ مرکز ی اس قرارداد کے ذریعہ سید نا حضرت خلیفہ امسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ ، حضرت بیگم صاحبہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ ، حضرت امیرالمؤمنین خلیفة أصبح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے فرزندانِ گرامی صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب، صاحبزادہ مرزا فرید احمد صاحب، صاحبزادہ مرزا لقمان احمد صاحب اور دخترانِ کرام صاحبزادی امتہ الشکور بیگم صاحبہ اور صاحبزادی امتہ الحلیم بیگم صاحبہ ، حضرت سیدہ نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ ، حضرت سیده ام متین صاحب ، حضرت سیدہ مہر آیا صاحبہ، حضرت بیگم صاحبہ حضرت مرزا شریف احمد صاحب اور حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے جملہ برادران و همشیرگان و جمله ممبران خاندان حضرت مسیح موعود اور روئے زمین پر پھیلی ہوئی جملہ جماعت ہائے احمدیہ کے سارے اراکین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرماتے ہوئے صبر جمیل کی توفیق سعید عطا فرمائے اور ہماری جملہ نا چیز مساعی کو شرف قبول بخشے۔آمین عہد اطاعت و وفاداری بحضور خلیفة امسیح الرابع ہم ممبران مجلس انصار اللہ مرکز یہ اللہ تعالیٰ کا بے حد و حساب شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ایک مرتبہ پھر اپنے وعدہ آیت استخلاف کو پورا فرماتے ہوئے اپنے مسیح پاک کی جماعت کے غم وحزن اور خوف کے لمحات کو محض اپنے فضل و کرم سے امن کی تسکین بخش حالت میں تبدیل فرما دیا اور قدرتِ ثانیہ کے چوتھے مظہر حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ کے حق میں اپنے ملائکہ کے ذریعہ مؤمنین کے دل کو مائل کر دیا۔اس خدائی انتخاب پر ہم صدق دل کے ساتھ مسرور و مطمئن ہیں۔اللہ تعالیٰ کے حضور استغفار کرتے ہوئے محض اس کی رضا جوئی کی خاطر اپنے نئے امام واجب الاحترام، قدرت ثانیہ کے چوتھے مظہر حضرت خلیفة امسیح الرابع ایدہ اللہ کو صمیم قلب سے اھلا و سہلاً و مرحباً کہتے ہیں اور پوری بشاشت اور خلوص کے ساتھ عہد کرتے ہیں کہ انشاء اللہ تعالیٰ احیاء دین اور قیام شریعت کے لئے ہم جان و دل سے ہر لحاظ سے حضور کے انصار ثابت ہوں گے اور پُر خلوص جذبہ وفاداری کے ساتھ ہم آپ کے تمام حکموں پر کامل فرمانبرداری کا نمونہ دکھائیں گے نیز تقویٰ ، عبادت اور اخوت کی تعلیم کو پہلے سے زیادہ پیشِ نظر رکھیں گے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مشن کو