تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 106 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 106

1+4۔۔۔۔۔۔مذہب کے بارہ میں لکھنے والے چوٹی کے دو مختلف اخباری نمائندوں نے درخواست کی۔ایک کو تو ہم نے آخری وقت دے دیا۔دوسرے کے لئے بالکل وقت ہی نہیں تھا۔اب وہ اخبارات جن میں ہماری خبریں شائع ہوتی رہیں۔لکھوکھا کی تعداد میں چھپتے ہیں۔علاوہ از میں بڑے بڑے موقر جرائد ہیں۔جن میں ان کے اپنے نمائندگان جب احمدیت کے حق میں لکھتے ہیں تو لوگ ان کی باتوں کو بہت وزن دیتے ہیں۔یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے فضل کا نتیجہ تھا کہ جماعت احمدیہ کی تبلیغ کا انتظام بخیر و خوبی ہوتا چلا گیا۔آسٹریلیا میں جو دلچسپ مجالس ہوئیں ان میں سے ایک بہت ہی پیاری اور دلچسپ تقریب ایک سکول میں منعقد ہوئی۔یہ تقریب شروع سے آخر تک ساڑھے تین گھنٹے میں اختتام پذیر ہوئی۔پرنسپل صاحب نے بڑی خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ سارے سکول میں اسلام کے بارہ میں بڑی دلچسپی پیدا ہوگئی ہے۔۔نیشنل یو نیورسٹی کینبرا میں لیکچر۔۔۔۔۔۔آسٹریلیا کا ایک اور اہم پروگرام بھی قابل ذکر ہے۔۔۔اور یہ ہے کہ آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کینبرا کی تقریب میرا مضمون اسلام کی امتیازی خوبیوں پر تھا۔بڑی دلچسپ مجلس لگی جو آسٹریلین تھے وہ سوال و جواب سے خاص طور پر متاثر ہوئے۔اور جماعت کے قریب آگئے اور اُن کو محسوس ہوا کہ سچائی تو ہے ہی یہاں میں احباب جماعت سے یہ کہتا ہوں کہ آپ سب دعا ئیں کریں اور اپنی قربانیوں کے معیار کو بلند کریں۔۔۔اس کثرت کے ساتھ سعید روحیں وہاں پڑی ہوئی ہیں اور ایسی زمینیں ہیں جن پر ہل نہیں چلایا گیا۔وہ کنواریوں کی طرح ہیں اور انتظار کر رہی ہیں۔مسیح محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کہ کب اس کا پیغام پہنچے اور ہمارا دولہا ہمیں نصیب ہو۔سو اس پیغام کا آغاز وہاں ہو چکا ہے۔اس ضمن میں ایک کنواری قوم جو حقیقتاً کلیۂ اسلام سے بالکل نابلد اور کنواری رہ گئی ہے۔اس کا ذکر بھی میں کر دیتا ہوں وہ قوم ہے آسٹریلیا کی اصل قوم۔یہ ایک ایسی قوم ہے جو دنیا کی معلوم قوموں میں سب سے زیادہ پرانی تاریخ رکھتی ہے۔اب محققین یہ کہتے ہیں کہ تعجب نہیں ہوگا۔اگر یہ مان لیا جائے کہ یہ لوگ ایک لاکھ سال پہلے سے یہاں آباد ہیں۔۔۔۔میں نے وہاں جماعت سے کہا کہ مجھے تو بڑی سخت بے چینی ہے جب تک ان کے لیڈروں سے ملاقات نہ ہو اور ان کو اسلام کا پیغام پہنچانے کی راہیں نہ کھلیں میرا یہ سفر مکمل نہیں ہوسکتا۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق یہ پیشگوئی ہے کہ کنواریاں اس کا انتظار کریں گی۔اور آسٹریلین