تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1059
۱۰۵۹ ایوری کوسٹ ۲۸ جنوری ۱۹۷۸ء کو ملک کی پہلی مجلس ابی جان کا قیام عمل میں آیا۔مجلس کی تنظیم نو ۵ فروری ۱۹۸۳ء کو ہوئی جب مکرم موری کیتا صاحب پہلے ناظم اعلیٰ مقرر ہوئے۔جن کے بعد مئی ۱۹۸۶ء میں مکرم جباتے محمد صاحب دوسرے ناظم اعلیٰ مقرر ہوئے۔پورے ملک میں ایک ہی مجلس تھی۔نائب صدر علی الترتیب مکرم مولا نا محمد افضل صاحب قریشی (۱۹۷۸ تا وسط ستمبر ۱۹۸۱ء ) ، مکرم مولا نا عبدالرشید صاحب رازی ( وسط ستمبر ۱۹۸۱ ء تا ۱۹۸۶ ء ) اور مکرم مولانا مظفر احمد صاحب منصور (۱۲) اپریل ۱۹۸۶ء سے ) رہے۔۱۹۸۴ء میں خدام وانصار کی ایک مشتر کہ پکنک اور مقابلہ جات ہوئے تھے۔ماہانہ اجلاسوں میں علمی پروگرام ہوتے رہے اور متعدد مرتبہ نماز تہجد کا بھی اہتمام کیا گیا۔علمی اور تبلیغی مسائل سیکھنے کے لئے کلاسز بھی منعقد کی گئیں۔کم تجنید کی وجہ سے انصار کا سالانہ اجتماع منعقد نہ کروایا جا سکا۔تاہم جماعتی جلسہ سالانہ میں انصار نے بھر پور تعاون کیا۔ڈنمارک ۱۹۸۱ء میں کوپن ہیگن میں پہلی مجلس انصار اللہ قائم ہوئی۔پورے ملک کی ایک ہی مجلس تھی۔پہلا اجلاس ۸ مئی ۱۹۸۱ء کو مکرم سید میر مسعود احمد صاحب منعقد ہوا۔اجلاس میں مکرم نوح سوینڈ ہنسن صاحب کو زعیم منتخب کیا گیا۔پہلی مجلس عاملہ ۱۲ جون ۱۹۸۱ء کو بنی۔پہلے زعیم مکرم نوح سوینڈ ہنسن صاحب تھے۔یکم مئی ۱۹۸۶ء میں مکرم محمد جمیل صاحب مجلس کوپن ہیگن کے زعیم اعلیٰ مقرر ہوئے۔۱۹۸۷ء تک وہی زعیم اعلیٰ تھے۔پہلے نائب صدر ملک مکرم سید میر مسعود احمد صاحب مبلغ انچارج تھے۔دسمبر ۱۹۸۲ء میں مکرم منصور احمد صاحب مبشر نائب صدر رہے۔سالانہ اجتماعات مجلس کے سالانہ اجتماعات کی تفصیل اس طرح ہے: پہلا: ۱۶-۱۵ مئی ۱۹۸۱ء دوسرا: ۷۔مئی ۱۹۸۲ء تیسرا: ۲۲-۲۱ مئی ۱۹۸۳ء چوتھا: ۱۸-۱۹ اگست ۱۹۸۴ء پانچواں: ۴۳ مئی ۱۹۸۵ء یہ گھٹتا۔۳۰_۳۱ اگست ۱۹۸۶ء