تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1043
۱۰۴۳ کون غذ ارا اور دنیا کو مقدم رکھنے والا ہے۔سو تم اگر ایسے وفادار ہو جاؤ گے تو تم میں اور تمہارے غیروں میں خدا کا ہاتھ ایک فرق قائم کر کے دکھلائے گا۔، ، ۷۴ ، پس اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو اور تم دنیا میں بھی سرخرو ہو اور آخرت میں بھی فلاح پاؤ۔(۷۵) بعد ازاں گزشتہ سال کی رپورٹ پڑھ کر سنائی گئی اور مکرم امیر صاحب نے سیرالیون میں انصار اللہ کو مزید منظم اور فعال بنانے کے لئے نمائندگان سے مشورے اور تجاویز طلب کیں۔دوسرا اجلاس: نماز جمعہ کے بعد دوسرا اجلاس ۳ بجے ناظم اعلیٰ صاحب انصار اللہ کی صدارت میں شروع ہوا۔تلاوت نظم کے بعد مندرجہ ذیل دوستوں نے تقاریر کیں: -1 - مکرم ایم بی ابراہیم صاحب بعنوان انصار اللہ کی تنظیم اور ہماری ذمہ داریاں -۲- مکرم ایس بی کا بو صاحب بعنوان نوجوانوں کی تربیت -۱ مکرم ایل آر محمود صاحب بعنوان اسلام میں خلافت -٣ مکرم آئی کے محمد صاحب بعنوان احمدیت آخر میں صد را جلاس نے اپنے صدارتی ریمارکس دیئے۔وقفہ کے دوران دوڑ کے مقابلے ہوئے۔صف اوّل اور صف دوم کے انصار نے الگ الگ سوگز دوڑ کے مقابلہ میں حصہ لیا۔تیسرا اور آخری اجلاس: نماز مغرب و عشاء کے بعد مکرم امیر صاحب کی صدارت میں آخری اجلاس شروع ہوا۔تلاوت کے بعد انصار کے مابین تقریری مقابلہ ہوا۔مکرم امیر صاحب نے جیتنے والے انصار میں انعامات تقسیم کئے اور اختتامی خطاب فرمایا جس میں انصار کی توجہ حضور انور کے پیغام کی طرف دلائی اور تلقین کی کہ اب آپ اپنے عمل سے اس معیار کو برقرار رکھیں۔دعاؤں سے کام لیں۔خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کریں اور خلیفہ وقت سے اپنے تعلق کو بڑھائیں۔مکرم امیر صاحب نے پُر سوز دعا کروائی اور اجتماع اختتام پذیر ہوا۔﴿۷﴾ چوتھا سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ سیرالیون کا چوتھا سالانہ اجتماع ۱۳۔۱۴ دسمبر ۱۹۸۶ء ” بو (Bo) کے مقام پر بروز ہفتہ اور اتوار منعقد ہوا۔شدید سفری دقتوں ، قیام و طعام کی مشکلات اور مہنگائی کے باوجود شامل مجالس اور انصار کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا اور چالیس مجالس کے سو سے زائد انصار شامل ہوئے۔دوروزہ اجتماع میں تقاریر اور درسوں میں انصار کو ان کی ذمہ داریوں ، تربیت اولا د اور قربانیوں کی طرف توجہ دلائی گئی۔پہلی دفعہ اجتماع کے موقع پر مجالس کی طرف سے پانچ سو لیون جمع کئے گئے۔)