تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 461
۴۶۱ فنجی نجی میں مجلس کا قیام ۱۹۷۹ء میں ہوا۔ملکی سطح پر نظامت اعلیٰ ۱۲ فروری ۱۹۸۲ء کو قائم کی گئی اور مکرم عبداللطیف مقبول صاحب ناظم اعلیٰ مقرر کئے گئے۔ایک اجلاس عام مجلس انصار اللہ نبی کا تیسرا اجلاس عام مسجد محمود مارو میں 11 فروری ۱۹۷۹ء کو منعقد ہوا۔جس میں امیر مکرم مولوی دین محمد صاحب شاہد نے مجلس کے قیام کی غرض اور کام کا طریق کار بتایا۔﴿۲۱﴾ صدر محترم کا پیغام مجلس انصار اللہ جزائر نبی کے نام ایک مجوزہ سالانہ اجتماع کے لئے صدر محترم نے ایک پیغام بھی بھجوایا جو یہ تھا۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحَ الْمَوْعَوْدِ برادران کرام السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا فضل اور رحم ہمیشہ آپ کے شامل حال رہے اور آپ دین و دنیا میں ہر آن نئی نئی ترقیات حاصل کرتے رہیں۔آمین مجھے یہ معلوم کر کے از حد خوشی ہوئی کہ جزائر فجی کی مجلس انصار اللہ عنقریب اپنا اجتماع منعقد کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ارادوں اور آپ کے عملی پروگراموں میں برکت ڈالے اور آپ کی مجلسی سرگرمیاں ثمر آور نتائج پیدا کریں آمین۔میری دعا ہے کہ آپ کی مجلس کے ہر رکن کو اللہ تعالیٰ دوسروں کے لئے قابل تقلید نمونہ بنائے۔انصار اللہ کو اپنے مقام اور مرتبہ کا ہمیشہ پاس رہنا چاہیئے۔نئی نسل کی تربیت کی طرف سے کبھی غافل نہ ہوں۔یاد رکھیں اس سلسلہ میں جہاد مسلسل کی ضرورت ہوتی ہے۔زندہ قو میں وہی ہوتی ہیں اور اسی وجہ سے زندہ کہلاتی ہیں جو اپنی ہر نسل کی اس طرح تربیت کرتی ہیں کہ ہر نئی نسل پہلے سے بڑھ کر اخلاص میں، خدمت میں اور قربانیوں میں آگے بڑھتی نظر آتی رہے۔اس سلسلہ میں آنے والے دور میں ہم پر جو ذمہ داریاں عائد ہوں گی ، ان کی طرف سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا