تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 457 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 457

۴۵۷ طرف توجہ دلائی۔نیز نظام کی اطاعت ، اسلامی بھائی چارہ کو رواج دینے اور دعاؤں اور عملی نمونہ کے ساتھ تبلیغ کرنے کی تاکید کی۔عہد اور اجتماعی دُعا کے ساتھ یہ سالانہ اجتماع بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔(۱۶) گیمبیا مجلس انصار اللہ کا قیام ۱۹۷۹ء میں ہوا۔مکرم مولانا داؤ د احمد حنیف صاحب مشنری انچار ج ۱۹۷۹ ء سے ۱۹۸۷ ء تک نائب صدر رہے۔لوکل مبلغ مکرم ابراہیم عبد القادر جکنی صاحب پہلے ناظم اعلیٰ مقرر ہوئے جن کے بعد مکرم محمد اسماعیل طورے صاحب ناظم اعلیٰ رہے۔سب سے پہلی مجلس عاملہ میں مکرم مرزا عبدالحق صاحب ، مکرم خلیل فانی صاحب ہمکرم کیا کالے صاحب اور مکرم نموموٹر اولے صاحب بطور معتمد شامل تھے۔مجالس: ۱۹۸۲ء میں مندرجہ ذیل مقامات پر مجالس کا قیام ہو چکا تھا۔بانجل۔فیرافنی۔سالکینی۔صابا۔جارج ٹاؤن۔بضے۔مصرع۔چونین مختصر کارکردگی : مرکزی لائحہ عمل و ہدایات کی روشنی میں مجالس کی بیداری کے پروگرام بنائے جاتے رہے۔اس سلسلہ میں مکرم نائب صدر صاحب مجلس کی مرسلہ رپورٹ ۲۲ نومبر ۱۹۸۲ء کا ایک حصہ درج کیا جاتا ہے۔شعبه تجنید : مقامی طور پر انصار کی تجنید کا کام شروع تھا۔شعبہ مال: شرح کے مطابق چندہ مجلس، اجتماع اور اشاعت کی طرف اراکین مجلس کو توجہ دلائی گئی۔ماہ اکتوبر میں چنده مجلس ۸۰ دلاسے سے زائد موصول ہوا۔شعبہ تعلیم و تربیت تعلیم القرآن کے مندرجہ ذیل دو مراکز قائم کئے گئے جہاں بچے اور بڑے قاعدہ یسر نا القرآن اور قرآن مجید پڑھتے رہے۔ا۔مشن ہاؤس جہاں چالیس بچے بچیاں اور تین بڑی عمر کے دوست تعلیم حاصل کرتے رہے۔۲۔دوسرا مرکز لائرے کنڈا میں قائم کیا گیا۔جہاں تمہیں بچے بچیاں استفادہ کرتے رہے۔مشن ہاؤس سنٹر میں مقامی مبلغ مکرم ابوبکر ملورے صاحب اور لائرے کنڈا مرکز میں مکرم مرزا عبدالحق صاحب پڑھاتے رہے۔شعبہ تبلیغ مجلس مذاکرہ کا ہفتہ وار پروگرام ترتیب دیا گیا اور ۳۱ دسمبر ۱۹۸۲ء تک مندرجہ ذیل چھ مقامات پر ایسی مجلس کے انعقاد کی تجویز کی گئی۔۱۷ تاریخ ۱۴ نومبر برمکان BROOKEAHE KALLEY