تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 415 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 415

۴۱۵ لیمنگٹن سپا وکوونٹری (۲ جون ) گلاسگو (۴ جون ) بریڈ فورڈ (۵ جون ) ہڈرز فیلڈ (۶ جون ) ، مانچسٹر ( ۷ جون)، لیوٹن ( ۱۰ جون) آکسفورڈ (اا جون)۔مکرم نائب صدر صاحب مرکزیہ نے سالانہ اجتماع برطانیہ کے موقعہ پر ۱۴ جون ۱۹۸۱ء کو مکرم ڈاکٹر بشارت احمد صاحب کو شمالی علاقوں (سکاٹ لینڈ ، لنکاشائر ، یارک شائر ) کا ناظم اعلیٰ نامزد کیا۔مجلس انگلستان کی سرگرمیوں کی چند جھلکیاں پیش کی جاتی ہیں۔مجلس بر اعظم کی میٹنگ مورخہ یکم جون ۱۹۸۱ء بروز سوموار شام ساڑھے سات بجے مشن ہاؤس دار البرکات میں مجلس انصار اللہ کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔جس میں انصار کے علاوہ دیگر احباب جماعت بھی کافی تعداد میں شامل ہوئے۔اجلاس زیر صدارت مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نائب صدر تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوا جو کہ مکرم چوہدری عبدالحفیظ صاحب نے کی۔عہد کے بعد مکرم اور لیس چغتائی صاحب نے حضرت اقدس کی ایک نظم خوش الحانی سے سنائی۔ڈاکٹر ایم۔زیڈ طاہر صاحب نے مختصر الفاظ میں مہمانوں کا خیر مقدم اور شکر یہ ادا کیا۔مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نے اپنے خطاب میں احباب جماعت کی توجہ بعض ضروری باتوں کی طرف دلاتے ہوئے فرمایا کہ قرآن کریم کی باقاعدہ تلاوت کریں اور اس کا ترجمہ بھی سیکھیں اور اگر ہو سکے تو قرآن کریم حفظ کرنے کی کوشش کریں۔اپنے بیوی بچوں کو بھی قرآن کریم پڑھائیں اور سکھائیں۔حضرت اقدس کی کتب کا بھی مطالعہ کریں۔آپ نے کہا ہم سب اپنے نفس کا جائزہ لیں اور محاسبہ کریں اور اپنی کمزوریوں اور خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔مشن ہاؤس میں با قاعدہ نماز کا انتظام ہونا چاہئیے اور اپنے اہل وعیال کو بھی نماز باجماعت کی عادت ڈالنی چاہئیے۔احمدیت کا پیغام اس ملک کے لوگوں تک پہنچانا چاہئیے۔اپنے پیارے امام سے ذاتی تعلق پیدا کرنے کی کوشش کریں اور حضرت صاحب کی خدمت اقدس میں خط لکھنے کی عادت ڈالیں۔آپ نے انصار کو اپنے چندے با قاعدہ ادا کرنے اور رسالہ انصار اللہ کی خریداری کے لئے تاکید کی۔آخر میں آپ نے مجلس عاملہ برمنگھم کے اراکین کو نامزدفر مایا۔(۳ کی مجلس لندن کے اجتماعات مجلس لندن کا پہلا سالانہ اجتماع ، ۱ جولائی ۱۹۷۲ء کو جبکہ دوسرا اجتماع ۵۔۶ مئی ۱۹۷۹ء کو منعقد ہوا۔دوسرا سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ لندن کا دوسرا اجتماع مورخہ ۵ - ۶ مئی ۱۹۷۹ء بروز اتوار مشن ہاؤس لندن میں منعقد ہوا۔مئی بروز ہفتہ کو ساڑھے آٹھ بجے شام مسجد میں نماز مغرب با جماعت ادا کی گئی۔بعدۂ نصف گھنٹہ تک مکرم