تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 350
۳۵۰ کرتے ہوئے اپنی پوری آمد کے مطابق با شرح چندہ ادا کرنا چاہیئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ہر اک نیکی کی جڑ یہ اتقا ہے اگر یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے تمام انصار بھائی اس جڑ کی ہمیشہ حفاظت کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین صدر محترم کی تقریر کے بعد مکرم زعیم اعلیٰ صاحب ربوہ نے اجتماعی دعا کروائی اور نماز مغرب وعشاء باجماعت ادا کی گئیں۔یوں یہ با برکت اجتماع اختتام پذیر ہوا۔انعامات حاصل کرنے والے علمی مقابلہ جات تلاوت قرآن مجید : اوّل۔محمد اسلم صابر صاحب، دوم۔رانا محمد یوسف صاحب، سوم - احسان الرحمن صاحب نظم خوانی: اول۔محمد اسلم صابر صاحب، دوم۔احسان الرحمن صاحب، سوم را نا محمد یوسف صاحب تقریری مقابلہ: اوّل۔مولوی محمد اشرف صاحب، دوم۔راجہ نذیر احمد صاحب ،سوم۔بشیر احمد سیال صاحب۔پرچہ بنیادی معلومات : اوّل۔عبداللطیف صاحب پریمی ، دوم - مولوی محمد ابراہیم صاحب بھا مڑی ، سوم - مولوی بشارت احمد بشیر صاحب۔دینی معلومات : اوّل۔بشیر احمد قادیانی صاحب ، دوم - صوفی خدا بخش صاحب - ورزشی مقابلہ جات کلائی پکڑنا: اول۔ناصر احمد صاحب، دوم احمد خان صاحب۔دوڑ سو گز : اول - جمیل احمد صاحب، دوم - ماسٹر محمد صدیق صاحب ، صو بیدار منظور احمد صاحب۔رسہ کشی : اول شمالی زون کیپٹن چوہدری محمد طفیل صاحب)، والی بال اوّل شمالی زون - کیپٹن چوہدری محفوظ الرحمان صاحب۔﴿۳۰﴾ سالانہ اجتماع ضلع پشاور مجالس انصار اللہ ضلع پشاور کا سالانہ اجتماع ۱۳۰ اپریل و یکم مئی ۱۹۸۰ء کو بمقام مسجد احمد یہ کوہاٹ روڈ پشاور منعقد ہوا۔ضلع پشاور کی جملہ مجالس کے علاوہ اضلاع ہزارہ کو ہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان کی مجالس سے نمائندے اجتماع میں شامل ہوئے۔تلاوت قرآن کریم، نظم اور عہد دہرانے کے بعد صدر محترم حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے تقریر میں سورۃ فاتحہ کی تفسیر نہایت دلنشین پیرایہ میں بیان کی۔آپ کی یہ تقریر ساڑھے چھ بجے شام تک رہی۔آپ کے بعد مکرم مولا نا دوست محمد صاحب شاہد نے ” جماعت احمدیہ کے ساتھ تائیدات الہیہ کے موضوع پر پنتالیس منٹ تقریر فرمائی جو نہایت دلچسپ اور پُر از معلومات تھی۔دوسرا اجلاس زیر صدارت مکرم مرزا مقصود احمد صاحب امیر جماعت پشاور بعد نماز مغرب وعشاء منعقد ہوا۔تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد مکرم مولانا دوست محمد صاحب شاہد نے انصار اللہ کی ذمہ داریاں“ کے عنوان پر تقریر فرمائی۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب قائد تحریک جدید نے بیرون پاکستان تبلیغ سے متعلق سلائیڈز دکھا ئیں۔آپ پر اثر انداز میں ساتھ ساتھ تبصرہ بھی فرماتے رہے۔اجلاس آٹھ بج کر پینتیس منٹ پر ختم ہوا جس