تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 310
۳۱۰ سیرت النبی پر مضامین: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ ہماری اخلاقی اور روحانی نشو ونما کے لئے نہایت ضروری اور تربیت کے نقطہ نگاہ سے بڑی اہمیت کا موجب ہے۔اس اہم غرض کیلئے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ہر دوسرے تیسرے شمارے میں مضامین شائع کئے جاتے رہے۔سیرت صحابہ : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ روشنی کے مینار اور ہدایت کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔چنانچہ اداریوں، مضامین اور آرٹیکلز میں صحابہ کی سیرت ، سوانح اور قربانیوں پر سیر حاصل روشنی ڈالی گئی جو ماہنامہ کا قیمتی سرمایہ ہیں۔حضرت مسیح موعود کی سیرت طیبہ : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پاکیزہ سوانخ وسیرت اور اپنے آقا سے محبت اور عشق کے مختلف پہلوؤں پر مضامین شائع کئے گئے جس سے احمدی احباب کے ایمانوں کو جلا حاصل ہوئی۔حضور کے عشق رسول ، عشق قرآن ، خدمتِ دین، انسانیت کے لئے ہمدردی، اخلاق حسنہ اور عادات واطوار کے بارے میں بکثرت مضامین اشاعت پذیر ہوئے جنہیں بہت سراہا گیا۔”مبارک وہ جو اب ایمان لایا : نئی نسلوں کی اصلاح اور انہیں اعلیٰ اقدار پر قائم رکھنے کے لئے رفقاء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت و سوانح ، ان کا اخلاص و وفا اور قربانیوں پر سلسلہ مضامین بعنوان ” مبارک وہ جو اب ایمان لایا ماہنامہ کی زینت بنا جسے احباب دلچسپی سے پڑھتے رہے۔اس سے ایسے بزرگوں کے حالات تحریر کرنے کا ذوق بھی اجاگر ہؤا۔مستقل اور مروجہ کالم: مختلف موضوعات پر تربیتی اور علمی اداریے سپر قلم کئے جاتے رہے۔مختلف مواضیع پر حضرت اقدس اور خلفائے سلسلہ احمدیہ کے ارشادات، نیز عربی، فارسی اور اردو منظوم کلام نیز ” تبرکات با قاعدہ شائع کئے جاتے رہے۔اداریوں میں سیرت النبی، رمضان المبارک، یوم مسیح موعود ، یوم خلافت اور جلسہ سالانہ موضوع سخن رہے۔خصوصی نمبر: ماہنامہ انصار اللہ کا ۱۹۸۰ء میں ڈاکٹر عبدالسلام نمبر منظر عام پر آیا۔خصوصی مضامین کی اشاعت: تاریخ احمدیت سے تعلق رکھنے والے حالات و واقعات کے حوالہ سے خصوصی مضامین شائع کئے گئے نیز یوم مسیح موعود ، یوم مصلح موعود، یوم خلافت اور جلسہ سالانہ کی مناسبت سے بعض اہم مضامین بھی اشاعت پذیر ہوئے۔مجالس کی رپورٹس اور متفرق امور : مجالس انصار اللہ کے اجتماعات علمی و ورزشی مقابلوں ، تفریحی پروگراموں اور مرکزی شعبہ جات کی کارگزاری پر مشتمل رپورٹیں بھی شائع ہوتی رہی۔علاوہ ازیں سالانہ مساعی پر علم انعامی اور ضلع و مجالس کی پوزیشن ، سہ ماہی امتحانات کے نتائج اور مجلس عاملہ کے عہد یداران کے تقرر کی فہرستیں بھی شامل