تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 253
۲۵۳ مغلپورہ لاہور: ۱۹۷۹ ء چوہدری غلام رسول صاحب بعد ۂ عبدالحکیم صاحب ۸۲۔۱۹۸۰ء عبدالحکیم صاحب ماڈل ٹاؤن لاہور : ۱۹۷۹ء میجر غلام احمد صاحب ۸۲ ۱۹۸۰ء چوہدری افتخاراحمد صاحب ملتان شہر : ۱۹۷۹ء میاں عبدالحفیظ صاحب ،۸۲۔۱۹۸۰ء ڈاکٹر محمد شفیق سہگل صاحب ناظم آباد کراچی : ۸۲ - ۱۹۷۹ ء چوہدری شریف احمد وڑائچ صاحب صدر کراچی: ۱۹۷۹ سید سعید خالد صاحب ،۸۲ - ۱۹۸۰ ء رفیع الدین احمد صاحب ڈرگ روڈ کراچی: ۸۲-۱۹۷۹ء چوہدری محمد اقبال منہاس صاحب مارٹن روڈ کراچی: ۸۲-۱۹۷۹، سید احمد ناصر صاحب عزیز آباد کراچی: ۸۲ - ۱۹۸۰ ء چوہدری ظفر اللہ خان صاحب پشاور شهر: ۸۲-۱۹۷۹ء خان عبد السلام صاحب منڈی بہاؤالدین: ۸۲-۱۹۷۹ء سید محمد احمد صاحب کوئٹہ: ۸۲-۱۹۷۹ء میاں بشیر احمد صاحب مرکز میں اجلاسات ناظمین کا با قاعدہ انعقاد بانی مجلس انصار اللہ سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے فرمایا کہ: ”ہماری جماعت کے سپرد یہ کام کیا گیا ہے کہ ہم نے تمام دنیا کی اصلاح کرنی ہے۔تمام دنیا کو اللہ کے آستانہ پر جھکانا ہے۔تمام دنیا کو اسلام اور احمد بیت میں داخل کرنا ہے۔تمام دنیا میں اللہ تعالیٰ کی بادشاہت قائم کرنا ہے مگر یہ عظیم الشان کام اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک جماعت کے تمام افراد خواہ بچے ہوں یا نوجوان ہوں یا بوڑھے ہوں ، اپنی اندرونی تنظیم کو مکمل نہیں کر لیتے اور اس لائحہ عمل کے مطابق دن رات عمل نہیں کرتے جو ان کے لئے تجویز کیا گیا ہے۔حضور کے اس ارشاد کی روشنی میں انصار اللہ کے لائحہ عمل پر پوری طرح عمل درآمد کے لئے جہاں خط و کتابت اور دورہ جات سے تنظیم کی مضبوطی کا کام لیا جاتا ہے وہاں ناظمین علاقہ واضلاع اور زعماء اعلیٰ مجالس سے مرکزی عہدیداروں کا رابطہ بہت ہی مفید ثابت ہوا ہے۔حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کے دور صدارت میں اس طرف خاص توجہ دی گئی۔صدر محترم نے مرکز میں ناظمین اور زعماء اعلیٰ کے اجلاسات کے انعقاد کی طرف توجہ فرمائی اور اس کا باقاعدہ انتظام کیا۔قرار پایا کہ ہر سال ناظمین علاقہ وضلع اور زعمائے اعلیٰ کے کم از کم تین اجلاس ربوہ میں منعقد ہوں۔چنانچہ عام طور پر ایک اجلاس سال کے شروع میں، دوسرا سال کے وسط میں اور تیسرا مرکزی اجتماع کے موقع پر منعقد ہوتا رہا۔اجلا سات میں ناظمین اور زعماء اعلیٰ اپنی مشکلات پیش