تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 184 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 184

۱۸۴ د لیکچر لدھیانہ میں آپ فرماتے ہیں : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر شریعت اور نبوت کا خاتمہ ہو چکا ہے۔اب کوئی شریعت نہیں آسکتی۔قرآن مجید خاتم الکتب ہے۔اس میں اب ایک شعشہ یا نقطہ کی کمی بیشی کی گنجائش نہیں ہے۔ہاں یہ بیج ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے برکات اور فیوضات اور قرآن شریف کی تعلیم اور ہدایت کے ثمرات کا خاتمہ نہیں ہو گیا۔وہ ہر زمانہ میں تازہ بتازہ موجود ہیں اور انہی فیوضات اور برکات کے ثبوت کے لئے خدا تعالیٰ نے مجھے (اس آخری زمانہ میں) کھڑا کیا ہے۔“ لیکچر لدھیانہ۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۷۹) حضرت مسیح موعود غلبہ اسلام کے لئے آئے ہم یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر بات ، ہر وصف میں یکتا ہیں۔کوئی نظیر آپ کا نہیں ملتا اس آدم کی نسل میں۔ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ چونکہ آپ یکتا ہیں ہر صفت میں۔اس صفت میں بھی یکتا ہیں کہ جو روحانی فیوض آپ کی اتباع کے نتیجہ میں نوع انسانی کومل سکتے ہیں اور ملے مل رہے ہیں اور آئندہ ملتے رہیں گے وہ اُن رُوحانی فیوض سے کہیں زیادہ ہیں اپنی وسعتوں کے لحاظ سے بھی ، اپنی رفعتوں کے لحاظ سے بھی اور اپنی شان کے لحاظ سے بھی جو پہلے شرعی انبیاء کی امتوں کو ملے۔ہمارا عقیدہ ہے کہ نبی کے معنی ہیں براہ راست موہت باری تعالیٰ کے نتیجہ میں نبوت مل گئی۔ہمارایہ عقیدہ ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں اور ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جو شخص اپنی استعداد کے دائرہ میں جتنا جتنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار کرتا ہے اُتنا اتنا اُسے مل جاتا ہے۔اور ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ پہلوں نے اپنی استعداد کے مطابق پایا لیکن اس کثرت سے نہیں پایا مکالمہ مخاطبہ کہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں وہ نبی کا مقام پاتے۔نہ وہ زمانہ ایسا تھا۔زمانہ کی ضرورت بھی یہ مطالبہ نہیں کر رہی تھی کہ وہ مہم جس کے نتیجہ میں اسلام نے ساری دنیا میں پھیلنا تھا، اُس کا اجراء کر دیا جاتا، اعلان کر دیا جاتا کہ شروع ہوگئی ہے۔پہلے کسی زمانہ میں ایسے حالات نہیں پیدا ہوئے۔لیکن ایک طرف حضرت مسیح موعود ، مہدی معہود علیہ السلام کی پیدائش کے ایا م۔دوسری طرف دُنیا نے ترقیات کر کے سارے نوع انسانی کو ایک خاندان بنانے کے لئے سامان پیدا کر دیے۔ریڈیو ہے۔ٹیلی ویژن ہے۔کتب کی اشاعت ہے۔ہوائی جہاز ہیں۔اس سے بھی زیادہ تیز چیزیں اب بنانی شروع کر دیں۔اب خود ہوائی جہاز ہماری آواز کی جو رفتار ہے اس سے بھی زیادہ تیزی کے ساتھ اُڑنے لگ گئے ہیں۔چند گھنٹوں میں ہزاروں میل کا سفر کر کے پہنچا دیتے ہیں ہماری کتا بیں دوسرے ملکوں میں۔