تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 90 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 90

90 90 ایک سو روپے کے تو لئے اور چار صد روپے کی جرابیں خریدی گئیں۔بیرونی لجنات نے بھی چندہ بھیجا۔لجنات اماءاللہ بیرون کی سرگرمیاں: ا۔لجنہ نیروبی نیروبی (مشرقی افریقہ ) میں لجنہ اماءاللہ کا با قاعدہ قیام ۱۹۳۱ء میں ہو چکا تھالے محترم چوہدری عنایت اللہ صاحب خلیل نیروبی میں مبلغ اسلام تھے۔باقاعدگی سے خواتین اور بچوں کو دینی تعلیم دیتے تھے۔قرآن مجید ناظرہ اور قاعدہ یسر نا القرآن روزانہ بچوں کو پڑھاتے رہے اور چند احمدی خواتین آپ سے باترجمہ قرآن مجید پڑھتی تھیں۔آپ نے لجنہ اماءاللہ کے جلسوں میں تقریریں بھی کیں۔لجنہ کے جلسوں میں غیر احمدی خواتین بھی شامل ہوئیں ہے محترم شیخ مبارک احمد صاحب رئیس التبلیغ مشرقی افریقہ نے بھی ایک تقریر لجنہ کے جلسہ میں کی اور انہیں اس طرف متوجہ کیا کہ مغربی تہذیب اور فیشن پرستی نے بے پردگی کی لعنت کو مسلمان عورتوں میں لا داخل کیا ہے۔۔۔اس لعنت کو جس قدر جلد دُور کیا جائے گا اتنا ہی خاندانوں اور گھر یلو زندگی کے لئے بہتر ہوگا۔سے ۲۔لجنات امریکہ : امریکہ میں لجنہ اماءاللہ کا قیام ۱۹۳۵ء میں ہو چکا تھا۔کے امریکہ میں جماعت احمدیہ کی پہلی سالانہ کانفرنس ڈٹین شہر میں ۵ ستمبر کو منعقد ہوئی۔کانفرنس کے لئے شامیانہ احمدی بہنوں نے خود تیار کیا۔اس کانفرنس کے موقع پر خطبہ استقبالیہ نہایت مخلص بہن محترمہ امتہ اللطیف صاحبہ سوشل سیکرٹری جماعت احمدیہ امریکہ وسیکرٹری سن رائز نے پڑھا جس میں مہمانوں کی آمد پر بہت خوشی کا اظہار کیا۔۵ اس کانفرنس میں بڑھتے ہوئے کام کے پیش نظر چار مرکزی سیکرٹریوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا لے تاریخ بجنہ اماءاللہ جلد اول صفحہ ۲۷۹ سے معلوم ہوا ہے نیروبی میں ۱۹۳۱ء میں لجنہ قائم تھی اور اس نے چندہ مرمت مسجد لندن میں حصہ لیا تھا۔الفضل ۷۔جولائی ۱۹۴۸ء صفحہ ۲ کالم نمبر ( رپورٹ احمد یہ دارا التبلیغ مشرقی افریقہ ماہ مئی ۱۹۴۸ء) الفضل ۹۔جولائی ۱۹۴۸ ، صفحہ ۲ کالم نمبرا تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد اوّل صفحہ ۳۵۹ ه الفضل ۲۴ ستمبر ۱۹۴۸ء صفحه ۲ کالم نمبر ۲۱ د الفضل ۲۵ ستمبر ۱۹۴۸ء صفحه ۵