تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 38 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 38

38 ۱۴ توجہ فرمائی اور محترمہ زینب حسن صاحبہ کے ساتھ سارے لاہور کا دورہ کیا۔حلقہ جات دس سے چودہ " کئے گئے۔حلقہ جات دھرم پورہ۔پرانی انار کلی۔ہال روڈ اور سنت نگر قائم کئے گئے۔۲ مئی ۱۹۴۸ء میں بذریعہ انتخاب امتہ اللہ مغل صاحبہ صد ر اور زینب حسن صاحبہ سیکرٹری مقرر ہوئیں۔۱۳ مئی ۱۹۵۲ء کو جنہ اماءاللہ لا ہور کی مبرات نے حضرت سید ہ منصورہ بیگم صاحبہ حرم حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب (خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ ) کو اپنا صدر منتخب کیا۔آپ کے ربوہ آجانے کے بعد ۱۹۵۶ء سے ۱۹۵۸ء تک لاہور کی صدر محترمہ صاحبزادی امتہ القیوم بیگم صاحبہ بیگم صاحبز ادہ مرزا مظفر احمد صاحب رہی ہیں۔آپ کے زمانہ میں لاہور کو نہیں " حلقہ جات میں تقسیم کر دیا گیا۔۹۵۹ء میں لجنہ اماءاللہ لاہور کی صدر حضرت سیّدہ نواب مبارکه بیگم صاحبہ مدظلہ العالی منتخب ہوئیں اور انسپکٹرس محترمہ صاحبزادی سیدہ امتہ السلام بیگم صاحبہ بیگم مرزا رشید احمد صاحب اور محترمہ احمدہ بیگم صاحبہ اہلیہ چوہدری بشیر احمد صاحب مقرر ہوئیں۔آپ کے ربوہ آجانے کے بعد محترمہ صاحبزادی امتہ العزیز بیگم صاحبہ بیگم مرزا حمید احمد صاحب جو نا ئب صدر تھیں صدر کے فرائض سر انجام دینے لگیں اور ۱۹۶۷ء میں باقاعدہ صدر منتخب ہوئیں اور تاحال آپ ہی صدر ہیں۔محترمہ زینب حسن صاحبہ نے جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری مال ہر دو اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔آپ کا حساب رکھنے کا طریق بہت اچھا ہے۔کئی سال سے صرف سیکرٹری مال لاہور کا اہم عہدہ ان کے سپرد ہے۔ہجرت کے بعد مندرجہ ذیل عہدہ داروں نے لجنہ اماءاللہ لاہور کی اہم خدمات سرانجام دی ہیں۔محترمہ شاہدہ ریاض صاحبہ محترمہ ممتاز فقر اللہ صاحب محترمہ اقبال بیگم صاحبہ سیکرٹری خدمت خلق۔محترمه سیده بشری بیگم صاحبہ بنت حضرت میر محمد الحق صاحب جنرل سیکرٹری محترمہ بیگم شفیع صاحبہ مرحومہ۔محتر مہ نیم سیعد صاحبہ بنت بیگم شفیع صاحبہ محترمہ صاحبزادی امتہ الباری بیگم صاحبہ ( کچھ عرصہ سیکرٹری مال رہیں ) محترمہ والدہ صاحبه اختر محمود صاحب محترمہ زینب بیگم صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر غلام حید ر صاحب۔محتر مہ اہلیہ صاحبہ شیخ محمد سعید صاحب محترمہ احمدی بیگم زہرہ صاحبہ محترمہ شاکرہ بیگم صاحبہ (ناصرات)۔محترمہ بیگم صاحبہ چوہدری غلام احمد صاحب ( نمائش) محترمہ بیگم صاحبہ میر مشتاق احمد صاحب (چار حلقہ جات کی نگران )۔محترمہ عائشہ صاحبہ اہلیہ مولوی رحمت علی صاحب۔محترمہ والدہ صاحبہ رشید احمد صاحب (المعروف آپوجی)۔