تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 415 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 415

415 احمدی مستورات کا جلسہ منعقد ہوا۔جس میں مقامی لجنہ اماءاللہ از سرنو قائم کی گئی اور حسب ذیل عہد یدار مقرر ہوئیں۔صدر سیکرٹری چنیوٹ :۔بیگم ساره سعید صاحبه حسن آفتاب بیگم اسلم صاحبه کچھ عرصہ سے چنیوٹ میں لجنہ کا کام تعطل کا شکار تھا۔۲۰/ جون کو محترمہ بھا بھی زینب صاحبہ نے چنیوٹ جا کر از سرنولجنہ قائم کی۔ہے محترمہ رقیہ بیگم صاحبہ اہلیہ شیخ محمد حسین صاحب صدر مقرر ہوئیں۔کافی لمبا عرصہ آپ یہ فریضہ سرانجام دیتی رہیں اور محترمہ عائشہ بیگم صاحبہ اہلیہ عبدالرحیم صاحب زرگر سیکرٹری مال رہیں۔سپکٹر لیس لجنہ مرکزیہ کا تقرر :- ۲۳ رمئی ۱۹۵۶ء کو مرکزی اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ چونکہ محترمہ میمونہ صوفیہ صاحبہ سے سکول سے ریٹائر ہوگئی ہیں اس لئے انہیں لجنہ مرکزیہ کی انسپکٹریس کے عہدہ پر باقاعدہ تنخواہ دار کارکن کی حیثیت سے مقرر کیا جائے۔چنانچہ اس عہدہ پر ان کا تقرر عمل میں لایا گیا اور محترمہ استانی ے مصباح جون ۱۹۵۶ء صفحه ۳۲ ۲ رجسٹر کا رروائی اجلاس لجنہ اماءاللہ مرکزیہ سے استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ بنت حبیب احمد صاحب زوجہ غلام محمد صاحب پیدائشی احمدی ہیں۔۳ /جنوری ۱۹۰۱ء کو پیدا ہوئیں۔لجنہ اماءاللہ کی ابتدائی چودہ ممبرات میں سے ہیں۔آپ کو خدا تعالیٰ نے بہت کام کرنے کی توفیق بخشی۔اہم سے اہم کام آپ کے سپر در ہے اور آپ شوق اور محنت سے انہیں سرانجام دیتی رہیں۔اچھی مقررہ ہیں۔مجلس شورای میں بھی لجنہ کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا۔طویل مدت تک سکرٹری مال رہیں۔قائمقام صدر لجنہ مرکزیہ کے فرائض بھی ادا کرتی رہیں۔عالمہ باعمل ہیں۔شروع سے ہی بیرونی بجنات میں لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی طرف سے بطور نمائندہ ان کو بھجوایا جاتا رہا۔بہت سی جگہ نئی لجنات قائم کیں اور سینکڑوں لجنہ کی کارکنوں نے آپ سے کام کی تربیت حاصل کی۔آج کل نصرت زنانہ سٹور آپ کی تحویل میں ہے اور اسے کامیابی سے چلا ر ہیں ہیں۔نصرت گرلز سکول میں دینیات اور عربی کی معلم رہیں۔سکول کی طالبات کے علاوہ سینکڑوں بچیوں اور عورتوں کوناظرہ اور باتر جمہ قرآن کریم پڑھایا۔