تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 343 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 343

343 رواں۔مستورات کے لئے آپ کا وجود بہت ہی بابرکت تھا۔آپ ہر وقت عورتوں کی ترقی کے لئے کوشاں رہتی تھیں۔خاص طور پر جلسہ سالانہ کا انتظام جس عمدگی اور خوبی سے آپ کرتی تھیں اس کی نظیر اور کہیں نظر نہیں آتی۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں لے اور اعلیٰ درجات عطا فرمائے اور آپ کی اولا دکو اپنے والدین کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین مرحومه احمدی مستورات کے لئے مشعل راہ تھیں۔افسوس مستورات ان کی ہدایات اور نصائح سے محروم ہو گئی ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ لجنہ اماءاللہ کی مبرات کو توفیق دے کہ وہ قوم کی اسی طرح خدمت کریں جس طرح آپ کیا کرتی تھیں۔تعزیتی جلسہ:۔مورخه ۲۹ / اکتوبر ۱۹۵۳ء کو صبح سات بجے لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے ہال میں زیر صدارت حضرت سیدہ مریم صدیقہ مدظلہ العالی ایک تعزیتی جلسہ منعقد ہوا۔جس میں حضرت سیّدہ ام داؤد صاحبہ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی گئی۔سب سے پہلے حضرت سیدہ صدر صاحبہ جلسہ نے تقریر فرمائی۔آپ کے علاوہ چند اور مستورات نے بھی تقاریر فرمائیں اور آپ کی خدمات اور آپ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا۔۲ حضرت ام داؤ د صاحبہ کی رحلت پر بجنات اماء اللہ نے کثرت سے تعزیتی قرار دادیں پاس کیں اور متعدد مقامات کی قراردادیں سلسلہ کے اخبارات میں شائع ہوئیں۔سے حضرت ام داؤد کے نمایاں اوصاف :۔حضرت ام داؤ د رضی اللہ عنہا کی متعدد صفات کا ذکر گذشتہ صفحات میں ہو چکا ہے۔آپ کی وفات پر عاجزہ امتہ اللطیف کا ایک مضمون المصلح کراچی میں شائع ہوا تھا۔اس کے چند اقتباس آپ کے ذکر خیر کے طور پر درج ذیل کئے جاتے ہیں۔جن سے آپ کی نمایاں خصوصیات اور اہم اوصاف پر کسی قدر مزید روشنی پڑتی ہے۔مصباح اکتوبر ۱۹۵۳ء صفحه ۳۹ لمصل ۳ ا ح ۱۵ ستمبر ۱۹۵۳ء مصباح اکتوبر ۱۹۵۳ء صفحه ۱۹ مصباح نومبر ۱۹۵۳ء صفحه ۳۹