تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 310 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 310

310 مقام روانگی تک تشریف لے گئیں دعا فرمائی اور اپنے فرزندوں کو اپنی آنکھوں سے اعلائے کلمۃ اللہ کے لئے روانہ ہوتے دیکھا۔اے یہ واقعہ آپ کے دل میں جماعت کے مبلغین کے احترام پر روشنی ڈالتا ہے۔نور ہسپتال قادیان میں خواتین کے لئے وارڈ کا سنگ بنیاد یکم اگست ۱۹۲۳ء کو حضرت اُم المومنین کے دست مبارک سے رکھا گیا۔۲ بچیوں کی تعلیم میں آپ نے ہمیشہ دلچسپی لی۔آپ کا یہ طریق تھا کہ اپنے خاندان کی بچیوں سے وقتا فوقتا کوئی نہ کوئی کتاب پڑھوا کر سنا کرتیں۔اردو زبان پر آپ کو عبور حاصل تھا خصوصاً روز مرہ اردو محاورہ پر۔تلفظ یا لہجہ کی کوئی غلطی ہوتی تو اسی وقت درست کرواتیں۔کبھی کبھی نصرت گرلز سکول جایا کرتیں اور بچیوں سے سوالات کرتیں۔قادیان میں ۱۹۲۵ء میں مدرستہ الخواتین کا اجراء ہوا اور ۱۹۲۷ء میں جو امتحان ہوا اس میں حضرت ام المومنین نے محترمہ صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ بنت حضرت مصلح موعود اور محترمہ صاحبزادی امۃ السلام بیگم صاحبہ بنت حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کو اپنی طرف سے انعامات عطا فرمائے۔سے خلافت جو بلی کے موقع پر صحابیات نے سوت کا تا اس میں حضرت ام المومنین نے بھی حصہ لیا اور بڑے شوق سے روٹی بیلینے اور سوت کاتنے میں حصہ لیا۔جلسہ سالانہ پر مہمانوں کی خدمت:۔جلسہ سالانہ کے موقع پر بہت بڑی تعداد مہمان خواتین کے آتی۔ہر ایک کی خواہش ہوتی کہ حضرت اُم المومنین کی خدمت میں حاضر ہوں۔بچوں کو ملوائیں۔دعا کی درخواست کریں اپنی معروضات پیش کریں۔حضرت ام المومنین اپنا سارا وقت مہمانوں کو دیتیں۔ایک ایک کی بات توجہ سے سنتیں۔ان کے آرام کا خیال رکھنے کی کارکنات کو تاکید فرماتیں۔اس سلسلہ میں حضرت عرفانی صاحب کا ایک نوٹ پڑھنے کے قابل ہے۔وہ لکھتے ہیں:۔ا الفضل ۱۵ مارچ ۱۹۲۳ء ص ۲ ۲ الفضل ۷ / اگست ۱۹۲۳ء ص ۱ ۳ الفضل ۱۳ مئی ۱۹۲۷ء ص ۱۰