تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 289
289 ۱۹۵۲ء حمدا حضرت ام المومنین رضی اللہ عنہا کی وفات کا سانحہ جلد آپ کی صفات اور مختصر حالات زندگی :۔لجنہ اماءاللہ کو اپنی زندگی کے تیسویں سال میں ایک عظیم صدمہ برداشت کرنا پڑا یعنی لجنہ اماءاللہ کی محسن اور مربی ، احمدی خواتین میں سے بزرگ ترین مقدس وجود یعنی سیدۃ النساء حضرت ام المومنین نصرت جہاں بیگم صاحبہ جنہیں خود اللہ تعالیٰ نے اپنے مسیح پاک علیہ الصلوۃ والسلام کی زوجیت کے لئے چنانچه ۲۰/ اپریل ۱۹۵۲ء کو اس دار فانی سے رحلت فرما گئیں اور اس طرح احمدی خواتین اور مبرات لجنہ اماءاللہ ایک شفیق و محبت کرنے والی ماں سے محروم ہو گئیں جو ہر کٹھن مرحلہ پر ہمیشہ ان کے لئے مرحم ثابت ہوئی تھیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے عہدیداران :۔صدر رض حضرت سیدہ ام ناصر صاحبه نائب صدر حضرت سیدہ ام دا و دصاحبه جنرل سیکرٹری حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہ العالی نائبه جنرل سیکرٹری محترمہ صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ ( بنت حضرت خلیفہ مسیح الثانی) سیکرٹری تبلیغ محترمه سیده نصیره بیگم صاحبه سیکرٹری مال محترمه استانی میمونه صوفیه صاحبه سیکرٹری خدمت خلق محترمہ بیگم صاحبہ صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب سیکرٹری تعلیم و تربیت واصلاح محترمہ امۃ الرشید شوکت صاحبه