تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 233
233 محترم مولوی عطاء الرحمن صاحب طالب مرحوم 1 دبینیات ،اردو، فارسی ۱۰- محترم محمد ابراہیم صاحب ناصر مرحوم سے پارٹ ٹائم لیکچرار ریاضی جامعہ نصرت سے جہاں طالبات کی بھاری تعداد نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی وہاں اس کالج کی فارغ التحصیل طالبات کے ذریعہ کالج کو اساتذہ بھی میسر آئے۔مختلف مضامین میں طالبات نے ایم۔اے کر کے جامعہ نصرت میں تعلیم دی۔بہت سی ان میں سے کئی کئی سال خدمت کر کے چھوڑ چکی ہیں اور بہت سی تا حال پڑھا رہی ہیں۔اس وقت ۲۸ خواتین جامعہ نصرت کی خدمت مختلف وقتوں میں سرانجام دے کر جامعہ سے فارغ ہو چکی ہیں اور ۲۲ خواتین تعلیم دے رہی ہیں۔عمارت :۔چونکہ کالج کے لئے انجمن کے پاس کوئی عمارت نہ تھی اور اس وقت ربوہ میں نئی عمارت کا بنا آسان کام نہ تھا اس لئے حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے از راہ شفقت اپنی ایک کوٹھی میں کالج جاری کرنے کی اجازت مرحمت فرما دی جو چار کمروں پر مشتمل تھی۔چونکہ پہلے سال صرف ایک ہی جماعت تھی اس لئے ایک سال تک اس میں اچھی طرح کام چلتا رہا لیکن اگلے سال مئی میں نیادا خلہ شروع ہونے پر چونکہ دو جماعتیں ہو گئیں اس لئے وہ عمارت ناکافی ثابت ہوئی اور ۱۹۵۲ء میں کالج کو دفتر لجنہ اماءاللہ کی عمارت میں منتقل کر دیا گیا۔ے آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت ماسٹر مولا بخش صاحب مرحوم کے صاحبزادے تھے۔عربی زبان میں پوری دسترس رکھتے تھے۔عربی گرائمر پر آپ کو خاص عبور حاصل تھا۔دینیات اور عربی کی تدریس کا فریضہ آپ کے ذمہ رہا۔آپ نہایت قابل محنتی اور با اصول استاد تھے۔خودداری آپ کی شخصیت کا نمایاں پہلو تھا ہراس بات سے پر ہیز کرتے جس سے آپ کی خود داری پر ضرب آتی ہو۔آپ نے اردو اور فارسی کے مضامین بھی پڑھائے۔اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں آپ کو اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین ۲ ۱۹۵۴ء سے محترم محمد ابراہیم صاحب ناصر مرحوم نے جامعہ نصرت میں حساب اے۔بی کورس پڑھانا شروع کیا۔آپ تعلیم الاسلام کالج میں لیکچرار تھے اس لئے جامعہ نصرت میں پارٹ ٹائم پڑھاتے۔آپ کی ذات کا نمایاں کردار ہمدردی، شفقت اور تعاون تھا۔محترمہ پرنسپل صاحبہ کو ہمیشہ ہر کام میں آپ کی راہنمائی حاصل رہی۔محنتی اور قابل استاد تھے۔آپ نے اپنی تمام خدمات ادارہ کے لئے وقف کر دیں۔صرف تدریس ہی میں نہیں بلکہ باقی تمام کاموں میں بھی پورا پورا تعاون کرتے۔دفتری کاموں میں بھی محترمہ پرنسپل صاحبہ کو کافی مدد بہم پہنچاتے آپ کا نتیجہ ہمیشہ سو فیصد رہا۔اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمتوں کی بارش برساتا رہے۔آمین