تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 195 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 195

195 سمجھتی ہیں کہ یہ کوئی کام نہیں حالانکہ اگر ہم غور کریں تو دُنیا میں جتنی تباہی آئی ہے آئندہ نسل کی صحیح تربیت نہ کرنے کی وجہ سے آئی ہے۔اور جب بھی کسی قوم نے ترقی کی ہے آئندہ نسل نے ترقی کی ہے، آئندہ نسل کے اچھا ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے اور اس کا اگلا قدم تباہی کی طرف اس وقت اُٹھتا ہے جب اس کی آئندہ نسل خراب ہو گئی ہے۔رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کو ہی دیکھ لو میں سال تک اسلام نے کیسی شاندار ترقی کی ہے مگر پھر جیسا کہ رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم نے ہی فرمایا تھا کہ میں نے دیکھا میرے منبر پر سور اور گنتے ناچ رہے ہیں۔تمیں چالیس برس کے بعد ایسے نو جوان پیدا ہو گئے جن کی ماؤں نے ان کی صحیح تربیت نہیں کی تھی اور وہ ایسے خراب ثابت ہوئے کہ بادشاہ بھی بنے ، وزراء بھی بنے ، گورنر بھی بنے ، علاقوں کے حکمران بھی بنے مگر اسلام سے ان کو اتنی دوری تھی کہ خدا نے ان کو سو روں اور کتوں سے مشابہت دی۔وہ اس ممبر پر بیٹھے جو رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم کا تھا مگر انہوں نے باتیں وہ کیں جو گتوں اور ٹوروں والی تھیں اور جو اتنی بھیانک اور خوفناک تھیں کہ خود ان کی اولادوں نے ان کے خلاف نفرت اور حقارت کا اظہار کیا۔“ اس ضمن میں آپ نے فرمایا: ” تو ماں کی تربیت ایک نہایت اہم چیز ہے۔مرد کا کام موجودہ زمانہ کی اصلاح کرنا ہے عورت کا کام آئندہ زمانہ کی اصلاح کرنا ہے۔یہ صاف ظاہر ہے کہ ان دونوں میں سے کسی ایک کو دوسرے پر ترجیح نہیں دی جا سکتی۔بے شک موجودہ کام مرد کرتے ہیں لیکن آئندہ دور کی تعمیر عورتیں کرتی ہیں اگر عورتوں نے آئندہ نسل کی صحیح تربیت نہیں کی ہوگی اور ایسے قائمقام پیدا نہیں کئے ہوں گے جو دین اور تقویٰ سے متاثر ہوں تو مردوں کی تمام کوششیں اکارت چلی جائیں گی۔پس عورت کی ذمہ داری مرد سے کم نہیں۔۔پس پہلا ابوبکر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیدا کیا لیکن دوسرا ابوبکر ایک عورت ہی پیدا کر سکتی تھی۔پہلا عمر محمد رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے پیدا کیا لیکن دوسرا عمر ایک عورت ہی پیدا کر سکتی تھی۔پہلا عثمان محمد رسول اللہ نے پیدا کیا لیکن دوسرا عثمان ایک عورت ہی پیدا کر سکتی تھی۔پہلا علی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیدا کیا لیکن دوسرا علی ایک عورت ہی پیدا کر سکتی تھی۔اور جب انہوں نے پیدا نہ کیا تو نتیجہ یہ ہوا کہ تباہی آگئی، عدل جاتا رہا، انصاف قائم نہ رہا اور چاروں طرف ظلم ہی ظلم ہونے لگا۔آخر مسلمانوں کی اگلی نسل کیوں بگڑی؟ کیا ان کے بگاڑنے کیلئے جہنم سے شیطان آئے تھے۔