تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 151 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 151

151 کی تعمیر کے لئے دل کھول کر حصہ لیں۔لجنات اماءاللہ ہر جگہ منظم کوشش کریں اور جلد سے جلد اپنے اپنے شہر اور گاؤں کے وعدوں کی مکمل فہرستیں حضور کی خدمت میں بھجوا دیں۔چونکہ روپیہ کی فوری ضرورت ہے اس لئے بہتر ہوگا کہ وعدوں کی رقوم جلد از جلد ادا کر دی جائیں۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی بہن کو اس تحریک میں حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔حضرت مصلح موعود کا ارشاد سُنتے ہی مستورات نے اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے لبیک کہا۔یہ وہ زمانہ تھا کہ جماعت کی مالی حالت بہت کمزور تھی۔جماعت کی اکثریت ہجرت کر کے پاکستان آئی تھی ان نا مساعد حالات میں عورتوں کا ایک مسجد کی تعمیر کے لئے چندہ دینا ایک ایسی قربانی ہے جو زندہ جاوید رہے گی اور اس نے آئندہ قربانیاں دینے کے لئے بھی ان میں ایک نئی روح اور عزم پیدا کر دیا۔سب سے پہلا جلسہ اس غرض کے لئے ۲۰۔مارچ کو چار بجے منعقد کیا گیا۔اس جلسہ میں مستورات ربوہ نے ۲۵۰۰ روپے کے قریب وعدہ جات لکھوائے ہے اس سے پہلے جلسہ کے وعدہ جات کی تفصیل وکیل التمال صاحب تحریک جدید کی طرف سے الفضل میں شائع کی گئی ہے جن خواتین کے وعدہ جات تھے انہوں نے بھی بعد میں جب مسجد کے چندہ کے مطالبہ میں اضافہ کیا گیا اپنے چندہ کو بڑھا دیا تھا۔دوسری فہرست وکیل المال صاحب کی طرف سے الفضل ۲۱ مئی ۱۹۵۰ء صفحہ نمبر ۶ پر شائع کی گئی۔مسجد ہیگ کے لئے چندہ کی تحریک کرنے اور وعدہ جات حاصل کرنے کے لئے حضرت امیر المومنین خلیفة المسیح الثانی کی منظوری سے وکیل المال صاحب تحریک جدید نے ۲۱ مئی ۱۹۵۰ کا دن مقرر کیا اور لجنات کو تحریک کی اور اعلان کیا کہ ہالینڈ میں مسجد کے لئے زمین کا انتظام کیا جا رہا ہے اس کے لئے ایک لاکھ روپے کی فوری ضرورت ہے۔ہے ۱۲ مئی ۱۹۵۰ء کوحضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی نے ربوہ میں خطبہ جمعہ میں مسجد ہالینڈ کی تحریک خود فرمائی۔آپ نے پہلے مسجد واشنگٹن (امریکہ ) کے چندہ کا ذکر فرمایا پھر مسجد ہالینڈ کے چندہ کا ذکر کرتے ہوئے عورتوں کے چندہ کی رفتار پر اظہار اطمینان فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا:۔ل الفضل ۵،۳- مارچ ۱۹۵۰ء صفحه ۶ الفضل ۳ مئی ۱۹۵۰ء صفحه ۶ ۲ مصباح اپریل ۱۹۵۰ء صفحه ۲۱ الفضل ۱۳ مئی ۱۹۵۰ء صفحه ۶