تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 5 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 5

5 آنسوؤں کو روکیں گے یہاں تک کہ ہم قادیان کو واپس لے لیں۔لمصل اللہ تعالیٰ کی ہزاروں ہزار رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں حضرت سید نا اصلح الموعود کی روح پر جنہوں نے ہر نازک سے نازک موقع پر شجاعت و دلیری اور اولوالعزمی کا بے نظیر عملی نمونہ ہمارے سامنے پیش کیا۔خدا کرے کہ ہم سب اس نمونہ کو اپنانے کی توفیق پائیں۔آمین حضور کی ایک اہم نصیحت : قادیان سے ہجرت کے بعد الفضل کا سب سے پہلا پرچہ ۱۵۔ستمبر ۱۹۴۷ء کو لاہور سے شائع ہوا۔اس کے صفحہ اول پر حضور کا اہم نوٹ جلی الفاظ میں زیر عنوان ” کیا آپ بچے احمدی ہیں؟ شائع ہوا اس نوٹ کا ایک حصہ درج ذیل ہے۔حضور نے تحریر فرمایا:۔اگر آپ سچے احمدی ہیں تو آج ہی سے اپنے اندر تبدیلی پیدا کر یں۔دُعاؤں پر زور دیں نمازوں پر زور دیں۔اگر آپ کی بیوی نماز میں کمزور ہے اسے سمجھائیں۔باز نہ آئے طلاق دے دیں۔اگر آپ کا خاوند نماز میں کمزور ہے اسے سمجھائیں۔اگر اصلاح نہ کرے تو اس سے خلع کرا لیں۔اگر آپ کے بچے نماز میں کمزور ہیں تو ان کا اس وقت تک کے لئے مقاطعہ کر دیں کہ وہ اپنی اصلاح کریں۔حضور کے ان الفاظ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان پر آشوب ایام میں نمازوں اور دعاؤں پر زور دینے کے متعلق حضور کے جذبات کیا تھے اور اس سلسلے میں حضور جماعت کے مردوں ،عورتوں اور بچوں سے کیا توقع رکھتے تھے! لاہور پہنچ کر حضرت مصلح موعودؓ کی خاص نگرانی اور ہدایات کے ماتحت دن رات کی لگاتار محنت سے اور تمام ممکن ذرائع کو بروئے کار لا کر یہ کوشش کی گئی کہ قادیان میں مقیم احمدی عورتوں اور بچوں کو جلد سے جلد حفاظت کے ساتھ پاکستان میں منتقل کیا جائے۔ابتداء میں حضور کی خواہش اور کوشش یہی رہی کہ کوئی احمدی اپنی جگہ نہ چھوڑے۔مگر آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والوں نے جب حالات کو زیادہ الفضل ۵ جون ۱۹۴۹، صفی۴ - ۵ کالم ۱-۴ ۲ الفضل ۱۵ ستمبر ۱۹۴۷ء صفحه ۵