تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 111
111 عزت کے لئے لڑتا ہے جو کچھ تو اب اس کو ملتا ہے وہی اس کو بھی ملتا ہے جو اس کے دل میں نیک تحریک پیدا کرتا ہے۔پس موجودہ تکلیفیں جو قادیان کو چھوڑنے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہیں ان کو بُھول جاؤ۔اپنے عزائم کو بلند کرو۔اپنی اولادوں میں حجرات اور بہادری پیدا کرو اگر ان میں جرات اور بہادری پیدا کروگی تو وہی عزت پاؤ گی جو صحابیات نے پائی۔اور تمہارے نام بھی قیامت تک عزت کے ساتھ یادر کھے جائیں گے۔لیکن اگر تم ایسا نہیں کرو گی تو تم اور تمہارے خاندان ذلیل کئے جائیں گے اور دُنیا کی کوئی طاقت اس کو بدل نہیں سکتی۔خدا تعالی تم کو اور ہم کو اس عذاب سے بچائے۔جلسہ سالانہ کی دیگر تقاریر: اس جلسہ میں محتر مہ امتہ السلام بیگم صاحبہ اہلیہ محترم محمد یوسف صاحب بٹ نے مسلمان عورتوں کا لائحہ عمل خاکسار امتہ اللطیف نے ” ہماری ہجرت اور موجودہ حالات میں ہماری ذمہ داریاں محترمہ نصیرہ نزہت صاحبہ نے جماعت احمدیہ کا مستقبل، محترمہ امتہ المجید صاحبہ سیکرٹری وصیت نے وصیت محتر مہ امتہ الرشید شوکت صاحبہ نے نیا آسمان اور نئی زمین اور محتر مہ امتہ الرشید صاحبہ نے ” قربانی“ کے موضوعات پر تقاریر کیں۔حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہ العالی جنرل سیکرٹری لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی طبیعت خراب ہوگئی تھی آپ کی ہدایت پر محترمہ سیدہ فضیلت بیگم صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ سیالکوٹ نے لجنہ اماءاللہ کے دفاتر اور تعمیر ربوہ کے لئے ہیں ہزار روپیہ چندہ کی تحریک فرمائی ہے۔اس جلسہ کی رپورٹ محترمہ امتہ السلام بیگم صاحبہ نے لکھی۔سے ل الازهار لذوات الخمار صة دوم صفحه ا۷ تا ۸۰ د مصباح مئی ۱۹۵۰ صفحه ۵ تا ۲۴ الفضل ۲۷۔اپریل ۱۹۴۹ء صفحہ ۲ کالم نمبر ۴۱۳ ے محترم امتہ السلام صاحبہ (اہلیہ محمد یوسف بٹ صاحب) میاں احمد دین صاحب مرحوم ساکن قادیان کی دختر ہیں۔حضرت مصلح موعودؓ نے جب دینیات کلاسز جاری فرما ئیں تو ۱۹۳۹ء میں پہلی باران کلاسز سے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات میں آپ کا نام ہے تعلیم سے فارغ ہو کر آپ نے تین سال تک حضرت سیدہ ام طاہرصاحبہ کے لجنہ اماءاللہ کا کام آپ کی ہدایت کی روشنی میں سرانجام دیا۔رپورٹیں لکھنی ، آپ کے ساتھ حلقہ جات کے دورے کرنے وغیرہ سے لے تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد اول صفحہ ۴۵۹