جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 97 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 97

97 ایک موقع پر آپ کو بھی ”خالد احمدیت“ قرار دیا۔آپ نے 13 اکتوبر 1966ء کو وفات پائی۔حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب: حضرت خلیفہ امسیح الثانی کے طبی خادم اور مشیر تھے۔عمر بھر بڑے اخلاص کے ساتھ یہ خدمت سرانجام دیتے رہے۔سفر ہو یا حضر ، دن ہو یا رات، ہر وقت حضور کے قدموں میں رہ کر حضور کی اور خاندان حضرت مسیح موعود کی خدمت کے لئے مستعد رہتے۔قرآن کریم سے دلی لگاؤ تھا۔یورپ کے دونوں سفروں میں حضور کے ہمراہ جانے کا شرف حاصل ہوا۔تقویٰ اور روحانیت کا ایک خاص رنگ رکھتے تھے۔آپ نے 13 را پریل 1967ء کو وفات پائی۔حضرت مولانا ابوالعطا ءصاحب فاضل : جماعت احمدیہ کے بہت بڑے عالم مشہور مناظر ، نامور صحافی اور اعلیٰ درجہ کے مقرر تھے۔طبیعت بہت شگفتہ پائی تھی۔دعاؤں اور عبادات میں گہرا شغف رکھتے تھے۔بیرون ملک اور اندرون ملک شاندار تبلیغی خدمات سرانجام دیں۔متعدد قیمتی کتابوں کے مصنف تھے جماعت کے اخبارات میں بکثرت مضامین لکھتے۔آپ کا انداز عالمانہ مدلل اور پر جوش تھا۔مخالفین کو تحریر وتقریر ہر میدان میں دندان شکن جواب دیتے۔حضرت مصلح موعود نے آپ کو ” خالد احمدیت“ کا خطاب عطا فرمایا تھا آپ کے بیٹے محترم مولانا عطاء المجيب راشد صاحب بيت الفضل لندن کے امام ہیں۔آپ نے ساری عمر جماعتی خدمات میں سرانجام دیں۔آپ نے 30 مئی 1977ء کو وفات پائی۔