جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 71 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 71

71 لوگ خلافت کے ساتھ ہیں۔مگر آہستہ آہستہ انہوں نے اپنی ناکامی کو محسوس کر لیا اور اقرار بھی کر لیا کہ جماعت احمدیہ کی بہت بھاری اکثریت خلافت کے جھنڈے تلے جمع ہو چکی ہے اور ہم انہیں ورغلانے میں ناکام رہے ہیں۔اَلْحَمُدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ! خلافت ثانیہ کے اہم واقعات: خلافت ثانیہ کا مبارک دور 14 / مارچ 1914ء کو شروع ہوا اور 8 نومبر 1965ء کوختم ہوا۔گویا خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ دور اکاون سال تک جاری رہا۔اس عرصہ میں حضور نے سلسلہ احمدیہ کی ترقی کے لئے اتنے کارنامے سرانجام دیئے اور ان کے اتنے عظیم الشان نتائج نکلے کہ انہیں تھوڑی سی تفصیل کے ساتھ بھی اس مختصر رسالہ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔اس لئے ذیل میں چند خاص خاص واقعات کا ہی ذکر کیا جاتا ہے۔تبلیغ دین حق کا وسیع نظام جیسا کہ بچوں کو علم ہے کہ احمدیت دنیا میں دین حق کی تبلیغ اور اشاعت کرنے کے لئے قائم کی گئی ہے۔حضرت خلیفہ ثانی نے خلیفہ بننے کے بعد سب سے پہلے اسی کی طرف توجہ دی۔چنانچہ ایک طرف تو آپ نے قرآن مجید کا انگریزی ترجمہ و تفسیر تیار کرنے کا کام نئے سرے سے شروع کر دیا۔تا کہ اس کے ذریعہ یورپ میں اسلام کی تبلیغ ہو سکے اور دوسری طرف آپ نے مبلغین تیار کرنے اور پھر انہیں دنیا کے مختلف ملکوں میں بھجوانے کا انتظام کیا یہ انتظام بعد میں انجمن تحریک جدید کے سپر د کر دیا گیا۔سب سے پہلے ماریشس کے جزیرہ میں احمد یہ مشن قائم ہوا جہاں پر حضور نے حضرت صوفی غلام محمد صاحب کو بھیجا پھر امریکہ میں سلسلہ احمدیہ کے پرانے بزرگ اور حضرت مسیح موعود کے ساتھی حضرت مفتی محمد صادق صاحب کے ذریعہ دین حق کا پیغام