جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 53 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 53

53 باب دوم حضرت فارینہ البیع الاول کا عہد خلافت ابتدائی مختصر حالات حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب کو یہ فخر حاصل ہے کہ آپ نے سب سے پہلے حضرت مسیح موعود کی بیعت کی۔حضور نے انہیں اپنا سب سے محبوب اورسب سے مخلص اور اعلیٰ درجہ کا صدیق دوست قرار دیا اور ان کی قربانیوں اور ان کے نمونہ کو قابل رشک قرار دیتے ہوئے یہ لکھا کہ وہ اپنے اخلاص، محبت اور وفا داری میں میرے سب مریدوں میں اول نمبر پر ہیں۔آپ کا اصل وطن بھیرہ ضلع سرگودھا ہے۔آپ 1841ء کے قریب بھیرہ میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد صاحب کا نام حضرت حافظ غلام رسول صاحب تھا اور والدہ کا نام نور بخت تھا۔آپ کا سلسلہ نسب حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملتا ہے۔آپ کا خاندان بہت علم دوست اور دیندار تھا۔دن رات قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کا سلسلہ اس خاندان میں جاری تھا۔آپ نے قرآن کریم اپنی والدہ کی گود میں ہی پڑھا۔جب بڑے ہوئے تو دینی علم حاصل کرنے کے لئے لاہور، رام پور، دہلی لکھنؤ اور بھو پال وغیرہ میں مقیم رہے اس زمانہ میں بھی آپ کو اللہ تعالیٰ پر اتنا بھروسہ ہوتا تھا کہ مالی ضروریات اور رہائش وغیرہ کا کبھی فکر نہ کیا۔اللہ تعالیٰ خود ہی غیب سے ہر جگہ