جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 43
43 کے نام سے لکھا جس میں جماعت کو ضروری نصائح فرمائیں اور پھر یہ لکھا کہ نبی اور مامور کے ذریعے اللہ تعالیٰ اپنی ایک قدرت ظاہر کرتا ہے اور اُن کی وفات کے بعد خلافت قائم کر کے اللہ تعالیٰ اپنی دوسری قدرت ظاہر کرتا ہے چنانچہ نبی کریم صلی کے وقت میں بھی ایسا ہی ہوا اور اب بھی ایسا ہی ہو گا چنانچہ حضور نے تحریر فرمایا:- تم میری اس بات سے جو میں نے تمہارے پاس بیان کی ہے ( یعنی عنقریب وفات پا جانے کی خبر۔ناقل ) غمگین مت ہو اور تمہارے دل پریشان نہ ہو جائیں کیونکہ تمہارے لئے دوسری قدرت ( یعنی خلافت - ناقل) کا دیکھنا بھی ضروری ہے۔“ گویا جب حضور نے اپنی وفات کی پیشگوئی فرمائی تو ساتھ ہی جماعت کو خلافت کے قائم ہونے کی خوشخبری بھی دے دی اور بتایا کہ اللہ تعالیٰ میری وفات کے بعد خلافت کے ذریعہ سے جماعت کی حفاظت اور ترقی کا انتظام فرمائے گا۔مقبرہ بہشتی رسالہ ” الوصیت میں حضور نے اللہ تعالیٰ کی ایک بشارت اور اس کے الہام کے ماتحت مقبرہ بہشتی قائم کرنے کا بھی اعلان فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے حضور کورویا میں ایک جگہ دکھائی تھی جس کا نام بہشتی مقبرہ تھا اور یہ ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ ان احمد یوں کی قبریں ہیں جو بہشتی ہیں۔چنانچہ حضور نے اپنی ایک زمین قبرستان کے لئے وقف کی اور اس کا نام بہشتی مقبرہ رکھا۔اس میں دفن ہونے کے لئے حضور نے یہ شرائط رکھیں کہ:- وہی شخص اس میں مدفون ہو گا جو سچا اور صاف مسلمان ہو۔پرہیز گار ہو۔ہر قسم کے شرک اور دوسرے بُرے کاموں سے بچتا ہو۔