جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 4 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 4

عرض حال ی محض اللہ تعالیٰ کا فضل واحسان ہے کہ اُس نے مجھے حضرت سیدہ ام متین مریم صدیقہ صاحبہ ( اللہ تعالیٰ اُن کے درجات بلند فرمائے) کی خواہش کی تعمیل میں احمدی بچوں کیلئے آسان اور سادہ زبان میں جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ مرتب کرنے کی توفیق عطا فرمائی اور پھر اسے جماعت میں مقبولیت بخشی۔اس کا پہلا ایڈیشن 1967ء میں شائع ہوا تھا اس کے بعد اس وقت تک کم و بیش بیس (20) ایڈیشن اُردو زبان میں شائع ہو چکے ہیں۔جبکہ دنیا کی دیگر اہم زبانوں میں اس کے تراجم شائع ہو چکے ہیں۔اس کا انگریزی ترجمہ جماعت کی ویب سائٹ پر محفوظ ہو چکا ہے۔الحمدللہ علی ذالک میں بو۔کا از حد ممنون ہوں جس نے بہت سے ضروری اضافوں کے ساتھ اسے شائع کرنے کا اہتمام کیا ہے۔خاکساران اصحاب کا ممنون ہے جنہوں نے اس کتاب کی تالیف میں مفید مشورے دیئے اور مددفرمائی۔میری درخواست ہے کہ اس میں اگر کوئی غلطی یا خامی نظر آئے تو ضرور مجھے مطلع کر دیں تا کہ آئندہ ایڈیشنوں میں اس کی اصلاح کا موقع مل سکے۔بالآخر درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو جماعت کے نونہالوں کے لئے زیادہ سے زیادہ مفید اور بابرکت بنائے اور خاکسار کے لئے اسے رضائے الہی کے حصول کا موجب بنائے۔آمین خاکسار شیخ خورشید احمد از ٹورنٹو، کینیڈا