جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 36 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 36

36 مطابق چھ سال کی میعاد کے اندر 6 مارچ1897 ء کوکسی نامعلوم شخص کے ہاتھ سے پنڈت لیکھرام ہلاک ہو گیا اور اس کی ہلاکت عید کے دوسرے دن واقع ہوئی۔بہت سے لوگوں نے کھلم کھلا اعتراف کیا کہ حضرت مرزا صاحب کی پیشگوئی واقعی پوری ہو گئی۔ہر حالت میں سچ بولنے کا نمونہ: پادری مارٹن کلارک کی طرف سے اقدام قتل کا جو مقدمہ حضور پر کیا گیا اس میں حضور نے ہر حالت میں سچ بولنے کی ایک ایسی مثال قائم کی جسے احمدی بچوں کو ہمیشہ مد نظر رکھنا چاہیئے۔ہوا یہ کہ حضور نے اس مقدمہ کی پیروی کرنے کے لئے ایک غیر احمدی وکیل مولوی فضل دین صاحب کو بھی مقرر کیا ہوا تھا انہوں نے ایک موقع پر عدالت میں پیش کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود کی طرف سے ایک قانونی بیان تجویز کیا جس میں کچھ باتیں خلاف واقعہ بھی شامل تھیں جب یہ بیان حضور کی خدمت میں انہوں نے پیش کیا تو حضور نے فرمایا: - ’اس میں تو جھوٹ شامل ہے میں کبھی ایسا بیان دینے کے لئے تیار نہیں ہوں جس میں جھوٹ کا بھی حصہ ہو۔“ اس غیر احمدی وکیل نے کہا کہ اگر آپ ایسا بیان نہ دیں گے تو آپ جان بوجھ کر اپنے آپ کو مصیبت میں ڈال لیں گے۔آپ پر قتل کا مقدمہ ہے اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ ایسا بیان دیں۔اس پر حضور نے فرمایا :- میں کبھی ایسا بیان نہیں دوں گا جو واقعات کے خلاف ہو۔بھلا میں اپنے آپ کو بچانے کی خاطر اپنے خدا کو کیوں ناراض کروں۔میں ایسے جھوٹے بیانوں پر بھروسہ نہیں