جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 29 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 29

29 مخالفت شروع کر دی کیونکہ وفات مسیح کے اعلان سے عیسائیت کی بنیادیں ہل جاتی تھیں اور ان کا خدا ( وہ مسیح کو خدا مانتے ہیں ) مردہ ثابت ہو جاتا تھا۔مناظرے: اس مخالفت کے نتیجہ میں آپ کو مخالف مولویوں اور عیسائیوں سے کئی مناظرے کرنے پڑے۔چنانچہ 1891ء میں مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی ،مولوی سید نذیر حسین صاحب دہلوی اور مولوی محمد بشیر صاحب بھو پالوی سے اور 1892ء میں مولوی عبدالحکیم صاحب کلانوری سے آپ کے مناظرے ہوئے اور 1893ء میں مشہور عیسائی پادری عبداللہ آتھم سے آپ کا مناظرہ ہوا۔ان مناظروں کے نتیجہ میں بہت سے لوگوں کو آپ پر ایمان لانے کی توفیق ملی۔جلسه سالانه 1891ء میں حضرت مسیح موعود نے جلسہ سالانہ کی بنیاد رکھی۔چنانچہ دسمبر 1891ء میں جماعت احمدیہ کا پہلا جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔یہ جلسہ قادیان کی مسجد اقصیٰ میں ہوا اور اس میں صرف 75 اصحاب شامل ہوئے تھے۔1892 ء میں جب یہ جلسہ ہوا تو اس میں 327 افراد شامل ہوئے۔اس کے بعد یہ جلسہ سوائے چند ایک ناغوں کے ہر سال منعقد ہوتا رہا اور اللہ تعالیٰ نے اس میں ایسی برکت ڈالی کہ دو لاکھ افراد تک اس جلسہ میں شامل ہوئے۔اب ہرا ہم ملک میں جماعت کے جلسہ سالا نہ ہوتے ہیں۔پادری عبداللہ اعظم کے ساتھ مباحثہ اور پیشگوئی: 1893ء میں امرتسر کے مقام پر 22 مئی سے لے کر 5 جون تک آپ نے مشہور عیسائی پادری عبداللہ آتھم کے ساتھ تحریری مباحثہ کیا جو بعد میں جنگ مقدس