تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 392 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 392

تاریخ احمدیت بھارت 361 جلد اوّل سلام پہنچایا۔نیز فرمایا کہ اس موقعہ پر ہمارا پیارا امام دعا کرایا کرتا تھا۔اب وہ تو ہم میں موجود نہیں لیکن اس کے دو عزیز موجود ہیں۔مکرم صاحبزادہ مرز اظفر احمد صاحب نے میری درخواست پر جلسہ کے افتتاح کے موقعہ پر دعا کرائی تھی۔اب میں مکرم صاحبزادہ مرزا خلیل احمد صاحب کی خدمت میں آخری دعا کرانے کی تحریک کرتا ہوں۔اس پر صاحبزادہ مرزا خلیل احمد صاحب نے نہایت رقت اور آہ وزاری کے ساتھ قریباً دس منٹ تک دعا کرائی جس کے بعد یونس احمد صاحب اسلم اور میر رفیع احمد صاحب نے نظمیں سنائیں اورعہد درویشی کا یہ پہلا سالانہ جلسہ چار بج کر اکیس منٹ پر بخیر وخوبی ختم ہوا۔الحمد للہ۔(48) -1 -2 -3 تقسیم ملک کے بعد دور درویشی کے ابتدائی ایام میں صدر انجمن احمد یہ قادیان کے -4 -5 -7 اولین ممبران زمانہ درویشی کے ابتداء میں صدرانجمن احمد یہ قادیان کے اولین ممبران درج ذیل تھے:۔صاحبزادہ مرزا ظفر احمد صاحب بیرسٹر ایٹ لاء ( ناظر اعلیٰ و نمائندہ خاندان حضرت مسیح موعود ) صاحبزادہ مرزا خلیل احمد صاحب ( ناظر تعلیم و تربیت و ناظر دعوة و تبلیغ نمائندہ خاندان حضرت مسیح موعود ) حضرت مولوی عبد الرحمن صاحب فاضل (امیر جماعت احمدیہ قادیان و ناظر ضیافت) مکرم مولوی برکات احمد صاحب را جیکی بی۔اے واقف زندگی ( ناظر امور عامه وامورخارجہ ) مکرم شیخ عبدالحمید صاحب عاجز بی۔اے ( ناظر بیت المال ومحاسب) -6 مکرم مولوی محمد ابراہیم صاحب قادیانی (ممبر ) مکرم چوہدری سعید احمد صاحب بی۔اے آنرز۔نمائندہ درویشان نمبر 3 (ممبر ) مکرم کیپٹن شیر ولی صاحب نمائندہ درویشان نمبر 1 ( ممبر ) مکرم ڈاکٹر میجر محمود احمد صاحب (ممبر ) 10 - مکرم حسن محمد خاں صاحب عارف بی۔اے واقف زندگی و نمائندہ تحریک جدید (ممبر ) 11 - مکرم مرزا محمد حیات صاحب نمائندہ درویشان نمبر 2 ( ممبر ) 12 مکرم مولوی شریف احمد صاحب امینی (ممبر ) (49)