تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 275
جلد اوّل 246 تاریخ احمدیت بھارت اس وقت ساری دنیا کی نظریں تم لوگوں پر ہیں۔ہر دشمن تک حیرت سے تم لوگوں کے استقلال اور قربانی کو دیکھ رہا ہے۔اور تمہاری یہ قربانی سلسلہ کی عزت کو چار چاند لگا رہی ہے۔یہ خدا تعالیٰ کا کم فضل نہیں کہ تم لوگوں کو یہ ثواب مل رہا ہے۔میری کمر سلسلہ کے غم میں خمیدہ ہو رہی ہے اور صحت کمزور ہو رہی ہے مگر اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ اس غم کو آخر اسلام کی کامیابی کا موجب بنا دیگا۔اگر ایسا ہو تو ہماری زندگیاں ٹھکانے لگیں گی اور ہماری قربانیاں۔قربانیاں نہیں بلکہ انعام بن جائیں گی۔میرے بچو! جسمانی اور روحانی بچو! اللہ تعالیٰ کی رحمت سے نا امید نہ ہو اور اپنے حوصلے پست نہ ہونے دو۔کہ موت بہر حال آئیگی۔چاہیئے کہ جتنا خطرہ بڑھے تمہارے حوصلے بھی بڑھتے جائیں اور تمہارے دل میں خوشی کی لہر دوڑتی جائے کہ اس عظیم الشان قربانی کے لئے جو اسمعیل کی قربانی کے مشابہ ہے۔خدا تعالیٰ نے تم کو چنا۔اے قادیان کے ساکنو! آج آسمان کے فرشتے تمہارے استقلال پر خدا تعالی کی حمد گا رہے ہیں۔آج اللہ تعالیٰ بھی تمہارے کام دیکھ کر خوش ہے کہ میرا مسیح کامیاب آیا اور اس نے ایسی جماعت بنادی جو خدا تعالیٰ کی راہ میں فاقہ اور پیاس اور موت کو فخر سمجھتی ہے۔اور دنیا کی محبت اس کے دل سے سرد ہے۔آج ہمارا مسیح بھی یقینا خوش ہوگا۔وہ آپ لوگوں کے لئے دعا بھی کرتا ہوگا۔اور خدا تعالیٰ کی حمد کے ترانے بھی گاتا ہوگا۔کہ اس نے اسکی سچائی کا زندہ ثبوت بہم پہنچا دیا۔اور دنیا کو بتادیا کہ اس مسیح نے پہلے مسیح سے زیادہ شاندار مردے زندہ کئے ہیں۔تم لوگ زندہ رہے تو اسلام کی زندگی کا ایک نشان ہو گے۔اور شہید ہوئے تو اسلام کی قوت قدسیہ کا ایک ثبوت ہو گے۔خدا تعالیٰ تمہارا حافظ و ناصر ہو۔اور تم کو احمدیت کی آئندہ ترقی کے لئے کام کرنے کی توفیق دے۔مگر اس کے ساتھ ہر تکلیف اور ہر انجام کے لئے بھی تم کو تیار رہنا چاہئیے کیونکہ جو موت سے گھبراتا ہے اس کی زندگی بھی بے کار ہوتی ہے۔قادیان کی حفاظت کے بارہ میں یہ خیال رکھو کہ جیسا پہلے لکھا جا چکا ہے فوج اور پولیس کا مقابلہ نہ کرو۔ڈاکوؤں کا خوب مقابلہ کرو۔ایسا کہ ان پر رعب جمے مگر سامان کو ضائع نہ کرو۔اور نہ جانوں کو ضائع کرو۔اگر ز بر دستی تم کو فوج اور پولیس ایک جگہ سے نکال دے دوسری جگہ پر جم جاؤ۔اور اگر خدانخواستہ ہر جگہ سے نکالدے جو میرے یقین میں انشاء اللہ نہیں ہوگا۔تو پھر بامر مجبوری ریفیوجیز کیمپ میں چلے جانا۔ہاں سلسلہ کار ریکار ڈ اور الفضل۔الحکم اور البدر کے فائل اور تحریک اور انجمن کی امانتوں اور چندوں کے