تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 264
تاریخ احمدیت بھارت پنڈت جواہر لعل نہرو کے نام تار 235 پریذیڈنٹ انجمن احمد یہ ملتان کی طرف سے جلد اول ”۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) نے آپ کی حکومت اور۔۔۔(غیر مسلم ) ریاستوں کی فوج اور پولیس کی امداد سے مشرقی پنجاب کے مسلمانوں کو تباہ کر دیا ہے۔اب آپ کی حکومت کے تمام احکام سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اب قادیان کی تباہی کی باری ہے۔قادیان کے اردگردد و دو میل تک کا علاقہ تو دہ خاکستر بنادیا گیا ہے۔حالانکہ آپ کی حکومت ان لوگوں کی حفاظت کا وعدہ کر چکی تھی۔تازہ احکام یہ ہیں کہ قادیان پر نہ طیارے اڑائے جائیں نہ قادیان کے باہر جیپ کاریں چلائی جائیں نہ احمدی کوئی وردی پہنیں۔اس سے صاف ظاہر ہے کہ حکومت نہ صرف اہل قادیان کو اپنی حفاظت کا موقع دینا نہیں چاہتی ہے بلکہ ان کی تباہی کی اطلاع کو بھی باہر پہنچنے سے روک رہی ہے۔میری استدعا ہے کہ آپ ظلم وستم کے نتائج پر غور کریں اور یا درکھیں کہ احمدیوں نے قادیان کی مقدس سرزمین کے لئے اپنی جانیں قربان کر دینے کا تہیہ کر رکھا ہے۔خدا آپ کی حکومت کے اعمال کو دیکھ رہا ہے۔اس نے ظلم وستم کرنے والوں کو ہمیشہ برباد کیا ہے۔اگر آپ خدا سے نہ ڈریں گے تو وہ ایک دن آپ کو بطش شدید میں گرفتار کرے گا۔“ _9 اخبار انقلاب کے اسی شمارہ میں درج ذیل اشاعت ہوئی :۔قائد اعظم کے نام تار مجلس خدام الاحمدیہ گوجرانوالہ نے قائد اعظم محمد علی جناح کے نام حسب ذیل تار دیا ہے:۔مشرقی پنجاب کے مسلمانوں کے قتل عام کی ذمہ داری باؤنڈری کمیشن کے صدر پر عائد ہوتی ہے۔جس نے مسلم اکثریت کے علاقوں کو ہندوستان میں شامل کر دیا۔اس نے صریحاً غیر مسلموں کو مسلمانوں پر حملہ کرنے کی ترغیب دلائی۔از راہ کرم اس مسئلہ کو مجلس اقوام متحدہ میں پیش کیجئے۔اس کے علاوہ گزارش ہے کہ قادیان میں مسلم پناہ گزینوں کے جم غفیر کی حفاظت کے لئے پاکستانی فوج کے بھیجنے کا انتظام فرمائیے۔“ 10۔مؤرخہ 28 ستمبر 1947ء کی اشاعت میں خبر شائع ہوئی کہ:۔قادیان پر۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) کا حملہ لاہور 27 ستمبر۔صدر انجمن احمد یہ پاکستان لاہور کی ایک اطلاع مظہر ہے کہ۔۔۔۔(مفسدہ