تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 236
تاریخ احمدیت بھارت 207 جلد اول پاکستانی اخبارات پاکستان کے مسلم پریس کو ہمیشہ یہ امتیاز حاصل رہے گا کہ اس نے اس موقعہ پر دیگر سب ممالک سے بڑھ کر فرض شناسی ،مسلم نوازی اور بیدار مغزی کا ثبوت دیا۔بالخصوص زمیندار، احسان ، نوائے وقت اور انقلاب کے کالم دنیا کو قادیان اور اہل قادیان کے حالات سے باخبر رکھنے کے لئے گویا وقف رہے۔سول اینڈ ملٹری گزٹ، ڈان، ڈیلی گزٹ اور آبزرور میں بھی گاہے گاہے فسادات قادیان کی خبریں چھپتی رہیں۔اخبار ”زمیندار“ لاہور اخبار زمیندار (لاہور) اپنے نامہ نگار خصوصی اور دوسرے ذرائع سے ملنے والی خبریں نہایت اہتمام سے اپنے قارئین تک پہنچا تارہا جو بطور نمونہ درج ذیل کی جاتی ہیں : 1 اخبار زمیندار کے 20 ستمبر 1947ء کے شمارہ میں قادیان کے نواحی دیہات پر پولیس کا حملہ، مقتدر مسلمانوں کی گرفتاریاں۔خانہ تلاشیاں اور ظلم و تشد“ کے عنوان سے قادیان کے ایک پناہ گزین (عبدالرحمن خاں) کی طرف سے ایک مضمون شائع ہوا جس کا ایک حصہ یہ تھا:۔پریتم سنگھ نے ایک پروگرام قادیان پرحملہ کرنے کے واسطے تیار کر کے ایک کنسٹیبل کو برائے تعمیل مختلف جتھوں کے واسطے بھیجا تھا۔جب وہ کنسٹیبیل موضع سٹھیالی پہنچا تو وہاں فرنٹئیر فورسز کی پکٹ تھی۔انہوں نے اسے روک لیا۔اس کی رائفل بھی لے لی اور اس کو گر فتار کر لیا۔اس کی تلاشی سے قادیان پر حملہ کے پروگرام کا کاغذ برآمد ہوا۔قادیان میں اس وقت قریباً ایک لاکھ پناہ گزین موجود ہیں جو اس طرف کے علاقہ سری گوبند پور وغیرہ سے اور ضلع ہوشیار پور سے جمع ہوئے ہیں۔خوراک وغیرہ کی از حد تکلیف ہے۔۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں کے جتھے کھلم کھلا کیمپ میں چکر لگاتے رہتے ہیں اور پناہ گزینوں کا قیام بالکل غیر محفوظ ہو چکا ہے۔اس واسطے گزارش ہے کہ اس کیمپ کے تمام پناہ گزینوں کو جلد سے جلد نکال لیا جائے ورنہ ممکن ہے کہ کسی وقت حملہ آور تمام کے تمام پناہ گزینوں کا کسی وقت خاتمہ کر دیں۔۔۔الخ اخبار ”زمیندار“ نے اپنی 24 ستمبر 1947ء کی اشاعت میں سید غلام مصطفیٰ شاہ خالد گیلانی آف راولپنڈی کا جہاد کشمیر کی اہمیت کے عنوان پر ایک مضمون شائع کیا جس میں قادیان کی مثال پیش -2