تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 205 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 205

جلد اوّل 176 تاریخ احمدیت بھارت برادرم مرزا احمد شفیع صاحب حضرت مرزا محمد شفیع صاحب ( محاسب صدر انجمن احمدیہ ) مرحوم و مغفور کے بڑے صاحبزادے تھے۔آپ اگست 1913ء میں پیدا ہوئے۔بچپن سے ہی نہایت متین اور کم گو واقع ہوئے تھے۔طبعاً بہت ذہین تھے اور اس کے علاوہ علم کا شوق بھی بہت تھا۔علم ریاضی کے خاص طور پر ماہر تھے۔1931ء میں آپ نے اعلیٰ نمبروں سے میٹرک پاس کیا۔چونکہ حساب کی طرف خاص رغبت تھی اس لئے ایف۔اے اور بی۔اے میں ڈبل میتھ لے کر اعلیٰ نمبروں سے ڈگری حاصل کی۔طبیعت حد درجہ سادہ تھی اس لئے بورڈنگ میں رہنے کے باوجود اور کالج کی زندگی گزارنے کے بعد بھی آپ نے وہاں کے ماحول کا کوئی اثر نہ لیا اور نہایت ہی سادگی سے یہ ایام گزارے۔ڈگری حاصل کرنے کے بعد 1937ء میں آپ ٹریننگ کالج لاہور میں S۔A۔V کی ٹریننگ کے لئے داخل ہو گئے۔جہاں آپ نے ایک سال میں ٹریننگ حاصل کر لی۔اس وقت سے آپ تعلیم الاسلام ہائی اسکول قادیان میں بطور استاد کے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے۔سلسلہ کی خدمت کو اپنا شعار بنایا۔نماز با جماعت اور خدام الاحمدیہ کے کاموں میں بہت دلچسپی لیتے رہے۔ہر قسم کے چندوں اور خصوصاً تحریک جدید میں ہر سال اضافہ کے ساتھ حصہ لیتے رہے۔اپنی زندگی کے آخری لمحہ تک اپنے فرائض کو نہایت احسن طور پر نبھاتے رہے اور آخر 14 اکتوبر 1947ء کو اپنے مرکز اپنے جان سے پیارے قادیان کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے محبوب حقیقی کی گود میں جابیٹھے۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔بلانے والا ہے سب سے پیارا ( بحوالہ الفضل 13 / دسمبر 1947 ، صفحہ 4، حاشیہ تاریخ احمدیت جلد 10 صفحہ 167 مطبوعہ 2007ء) مرزا احمد شفیع صاحب کے بارے میں حضرت خلیفہ مسیح الرابع " نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 14 مئی 1999ء میں تفصیل اسی پر اے دل تو جاں فدا کر سے ذکر کیا ہے جو آئندہ صفحات میں شامل کیا جا رہا ہے۔20 اتفاق کی بات یہ ہوئی کہ اس روز قادیان سے لاہور کے فون کا کنکشن بھی مل گیا جس کے ذریعہ قادیان اور اس قافلہ پر حملہ کی خبر پاکستان پہنچی اور پاکستان ریڈیو سے نشر کر دی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر گورداسپور کے حکم سے پاکستان سے فون کے رابطہ کی براہ راست لائن کاٹ دی گئی۔( بحوالہ حاشیہ تاریخ احمدیت جلد 10 صفحہ 168 حاشیہ 2007ء) 21 - مرحوم کے والد ماجد قریشی شیر عالم صاحب بی۔اے۔بی ٹی لکھتے ہیں کہ ” عزیز سلطان عالم 22 رنومبر 1922ء کو پیدا ہوا۔۔۔۔1938ء میں تعلیم الاسلام ہائی اسکول قادیان سے درجہ اول میں میٹرک کا امتحان پاس